ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کس ملک کو پاکستان سے حساس ترین جوہری مواد فراہم کیا؟ سابق پاکستانی جرنیل کے انکشاف پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

13  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کس ملک کو پاکستان سے حساس ترین جوہری مواد فراہم کیا؟ سابق پاکستانی جرنیل کے انکشاف پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ایک اجلاس کے دوران سوال اٹھایا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے حساس جوہری مواد شمالی کوریا کو فراہم کیا،

پرویز مشرف کے اپنی سوانح حیات ’’اِن دی لائن آف فائر‘‘ میں کیے گئے اس انکشاف پر شمالی کوریا کی جانب سے کیا سرکاری ردعمل آیا؟ ان کے اس سوال کا جواب دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے دیتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے اپنی سوانح حیات میں حساس جوہری مواد کی ترسیل کے بارے کیا جانے والا انکشاف ملک کو شرمندہ کرنے کی وجہ بنا۔ پرویز مشرف کے اس انکشاف نے دفتر خارجہ کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے اور یہ موقف دہرانے پر مجبور کیا کہ پاکستان جوہری پھیلاؤکے سخت خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ سفارت کاروں نے بھی اس بیان پر غیر یقینی کا اظہار کیا۔ پرویز مشرف نے اپنی کتاب ’’ان دی لائن آف فائر‘‘ میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے حساس جوہری مواد شمالی کوریا کو فراہم کیا۔ مزید کہا کہ پاکستان میں فعال ایک خفیہ جوہری پھیلاؤ نیٹ ورک نے تقریباً 2 درجن سینٹری فیوج مشینیں، فلومیٹر اور چند خصوصی آئلز شمالی کوریا کو دیے تھے۔ دفتر خارجہ کے اس جواب پر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پرویز مشرف جنرل تھا اس لیے بچ نکلا اگر کوئی سول وزیر یا بیورو کریٹ ایسا غیر ذمہ دارانہ انکشاف کرتا تو اسے غدار قرار دے کر پھانسی دے دی گئی ہوتی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…