شاہد خاقان عباسی بڑا کام کرنے کو تیار،اہم فیصلہ کرلیاگیا

  اتوار‬‮ 13 اگست‬‮ 2017  |  20:26

اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معمولی طور پر ایک ہفتے تک ملتوی رہنے کے بعد اس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا رواں ہفتے آئینی معاملات پر حکومت اپوزیشن جماعتوں میں رابطوں کا قوی امکان ہے ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس بارے میں چیدہ چیدہ سیاسی جماعتوں سے براہ راست رابطہ کریں گے ۔، قومی اسمبلی میں کورم پورا رہنے میں حکومتی ناکامی پر اجلاس گزشتہ جمعرات کو 17اگست تک ملتوی کردیا گیا تھا ،پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی ایک ہفتے تک ملتوی رہے گی ۔ جمعرات کو آئینی معاملات پر

پارلیمنٹ ہاؤس میں آئین اور قوانین میں ترامیم کیلئے چیدہ چیدہ سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا قوی امکان ہے ۔ یہ ترامیم جمہوری اداروں کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے لائی جا رہی ہیں ۔ یاد رہے کہ پارلیمنٹ کو ایک موثر ادارہ بنانے کیلئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی طرف سے پیش تجاویز کی گزشتہ شب لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش وزیراعظم محمد نوازشریف بھی حمایت کر چکے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں