نواز شریف کی ریلی، گوجرانوالہ اور گجرات میں کتنے لوگ ریلی میں موجود تھے؟ حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آ گئے

12  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی ریلی، گوجرانوالہ اور گجرات میں کتنے لوگ ریلی میں موجود تھے؟ حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آ گئے، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی جو کہ اسلام آباد سے شروع ہوئی، راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی شرکت کم رہی مگر اس کے مقابلے میں گجرات اور گوجرانوالہ میں لیگی کارکنوں کی تعداد زیادہ تھی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا شاندار استقبال کیا۔ ایک قومی اخبار کے مطابق لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ گجرات میں شرکا کی تعداد 35 سے 40 ہزار تھی جبکہ گوجرانوالہ میں یہی شرکا ایک

سے ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ چکے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گجرات میں 10 سے 12 اور گوجرانوالہ میں 60 سے 70 ہزار کارکن نواز شریف کی ریلی میں شریک ہوئے اس کے علاوہ خفیہ اداروں نے گجرات میں 8 سے 9 ہزار اور گوجرانوالہ میں کارکنوں کی تعداد 50 سے 55 ہزار بتائی ہے۔تحریک انصاف کا کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے پاور شو کے دوران گجرات میں 4 سے 5 ہزار اور گوجرانوالہ میں 10 سے 11 ہزار کارکن شریک ہوئے اس کے برعکس پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ گجرات میں 6 سے 7 ہزار اور گوجرانوالہ میں 8 سے 10 ہزار کارکن مسلم لیگ (ن) کی ریلی میں شریک تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…