نواز شریف کی نااہلی کے بعد بڑی تعداد میں ن لیگ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز باغی، کہاں پہنچ گئے؟ معروف صحافی حامد میر کا حیرت انگیز انکشاف

  ہفتہ‬‮ 12 اگست‬‮ 2017  |  20:04

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی نااہلی کے بعد بڑی تعداد میں ن لیگ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز باغی، کہاں پہنچ گئے؟ معروف صحافی حامد میر کا حیرت انگیز انکشاف، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے پانامہ لیکس کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی ایک بڑی تعداد ایک اتھارٹی کے پاس پہنچ گئی۔ یہ تمام لوگ اپنی وفاداری تبدیل کرنے کے خواہش مند تھے۔ ان لوگوں نےآس پاس روابط کیے۔ جب بات اتھارٹی

تک پہنچی توکہا گیا کہ ہم یہ کام نہیں کریں گے۔ حامد میر نے کہا کہ نواز شریف کا ایک قریبی ساتھی وزارت عظمیٰ کے لیے ناموں کی لسٹ لے کر اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا جس پر انہیں یہ جواب ملا کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اگر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں تو پھر ہم اپنے عمل سے اس تاثر کو ختم کریں گے اور ثابت کر دیں گے کہ ہمارا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں