نااہلی کا مقدمہ عالمی عدالت لے جائو ںتو وہ ایک منٹ میں فیصلے کو ختم کردے،نوازشریف

  ہفتہ‬‮ 12 اگست‬‮ 2017  |  14:11

لاہور(آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے منتخب وزیر اعظم کی نا اہلی کے معاملے کو اگر عالمی عدالت میں لے جائوں تو وہ ایک منٹ میں اس فیصلے کو ختم کردے گی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف گوجرانوالہ سے لاہور روانگی سے قبل مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جس میں غلام دستگیر ،عابد شیر علی ،خرم دستگیر ،ماروی میمن ،رانا ثنا اللہ اور انجینئر امیر مقام شامل تھے ۔مشاورتی اجلاس میں نواز شریف نے کہا کہ میری نا اہلی کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا تھا،ہم سپریم کورٹ

میں کچھ بھی کر لیتے یہ ہی فیصلہ ہونا تھا ،اگر سپر یم کورٹ کے اس فیصلے کو عالمی عدالت میں لے جاں توعالمی عدالت ایک منٹ میں اس فیصلے کو ختم کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے سے پیسے نہیں لیے تو یہ فیصلہ کیا گیا ،اگر بیٹے سے پیسے لے بھی لیتا تو فیصلہ یہ ہی ہونا تھا کیونکہ فیصلہ پہلے ہی ہو چکا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں