بچے کی ہلاکت :نوازشریف کیخلاف بھٹو کیس کی طرز پر ہلاکت کا مقدمہ چلانے کیلئے درخواست دائر

  ہفتہ‬‮ 12 اگست‬‮ 2017  |  11:45

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لالہ موسیٰ  میں نوازشریف کی ریلی میں بچے کی ہلاکت پر ان کیخلاف ذوالفقار علی بھٹو کیس کی طرز پر ہلاکت کا مقدمہ چلانے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف اور ساتھیوں کیخلاف درخواست محمود اخترنقوی نے دائر کی جس میں موقف اپنایاگیاکہ ریلی میں شامل ایک گاڑی نے جی ٹی روڈ پر 12سالہ بچے حامد کو کچل دیاجس نے تڑپتے ہوئے جان دے دی جبکہ متعلقہ گاڑی سوار نے رکنے کی بھی زحمت نہیں کی لہٰذا نوازشریف کیخلاف ذوالفقار علی بھٹو طرز پر ہائیکورٹ میں مقدمہ چلانے

کاحکم دیا جائے اور متاثرہ فیملی کو انصاف فراہم کیا جائے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لالہ موسیٰ میں نوازشریف کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکر سے 12سالہ حامد جاں بحق ہو گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں