عمران خان نے براہ راست عائشہ گلالئی کو اہم پیغام دیدیا، پیغام میں کیا لکھاہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

11  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے براہ راست عائشہ گلالئی کو اہم پیغام دیدیا، پیغام میں کیا لکھاہے؟ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے اظہار وجوہ کے نوٹس کا جواب نہ آنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود عائشہ گلالئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے

رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو بھجوائے گئے نوٹس میں پارٹی کی رکنیت چھوڑنے اور وزیراعظم کے انتخاب میں پارٹی پالیسی سے انحراف کی کرنے کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ اس نوٹس میں عائشہ گلالئی سے کہا گیا ہے کہ 7 روز میں دونوں معاملات پر اپنا موقف پیش کریں، دوسری صورت میں پارٹی آئین و قانون کی رو سے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا حق رکھتی ہے۔ آرٹیکل 63 ’اے‘ کے تحت بھجوائے گئے اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے اعلانیہ طور پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ بھی نہ لیا، ان دونوں معاملات کی وجہ سے عائشہ گلالئی تحریک انصاف میں رہنے کا حق کھو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے یکم اگست کو پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ تحریک انصاف میں خواتین ورکرز کی کوئی عزت نہیں ہے، اسی وجہ سے انہوں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عائشہ گلالئی کے الزامات پر انہیں 3 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس بھی بھجوایا گیا ہے۔ اس نوٹس میں عائشہ گلالئی سے کہا گیا ہے کہ وہ عمران خان پر لگائے گئے الزامات کو 10 دن کے اندر ثابت کریں، دوسری صورت میں اس معاملے پر معافی مانگیں اور 3 کروڑ روپے کا ہرجانہ بھی ادا کریں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…