نوازشریف عوام میں نہیں حمام میں چلے گئے ہیں ، آئندہ چار مہینوں میں نواز شریف کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ؟ شیخ رشید کا حیران کن دعویٰ

11  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ نوازشریف طیب اردوان نہیں بن سکتا،62,63ختم بھی ہوجائے تونوازشریف بحال نہیں ہوں گے ،ان کی ریلی میں 4سے10ہزارلوگ شامل تھے ،ہم 13اگست کولیاقت باغ میں جلسہ کریں گے جس میں عوام کاجم غفیرہوگا،نوازشریف کی سیاست آئندہ4ماہ میں دھڑم تختہ ہوجائے گی۔جمعرات کے روزنجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف طیب اردوان بنناچاہتے ہیں ،

طیب اردوان عام آدمی تھافوج کی پیداوارنہیں تھا،نوازشریف پرکرپشن چوری کے بے شمارکیسزہیں ۔ضیاء الحق نے اپنی زندگی نوازشریف کولگنے کی دعادی تھی ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نہ کھیلوں نہ کھیلنے دوں گاکی پالیسی پرگامزن ہیں ۔نوازشریف کادماغ اب وزیراعظم والانہیں ،نوازشریف کے دماغ میں طاقت کے نشے کی گرمی چڑھ گئی ہے ۔62,63ختم بھی ہوجائے تونوازشریف بحال نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف عوام میں نہیں حمام میں چلے گئے ہیں ان کی ریلی میں چارسے دس ہزارلوگ تھے ،نوازشریف پنجاب ہاؤس میں اتنے غصے کااظہارکرسکتے تھے ،میرامشاہدہ تھاکہ نوازشریف کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ لوگ نکلیں گے ۔آئندہ چارماہ میں نوازشریف کی سیاست کادھڑم تختہ ہوگا۔شیخ رشیداحمدنے کہاکہ فیصلے دینے والے پانچ ججزمیں سے تین مستقبل کے چیف جسٹس ہوں گے ،یہ لوگ پہلے کہتے تھے کہ سپریم کورٹ کافیصلہ قبول ہے ۔نوازشریف اب اپنے بھائی پربھی اعتمادنہیں کرتے ،بیس لوگوں نے وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ نہیں دیا۔دوآدمی اس وقت صحیح طورپراپوزیشن کررہے ہیں ایک شیخ رشیداوردوسراعمران خان ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی سیاست اب جاتی امراء تک ہے ،چارمہینے میں ان کی سیاست بالکل ختم ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…