عائشہ گلالئی کے الزامات تو کچھ بھی نہیں، اب کیا ہونے والا ہے؟ معروف صحافی حامد میر کے انکشافات نے تہلکہ مچا دیا

8  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی کے الزامات تو کچھ بھی نہیں، اب کیا ہونے والا ہے؟ معروف صحافی حامد میر کے انکشافات نے تہلکہ مچا دیا، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں جو گند ہے وہ بہت ہی کم ہے، ابھی سیاست میں اس سے مزید بڑا گند آنے والا ہے،

اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس گند میں کسی کی کوئی اعلانیہ بیوی ہے اور کوئی غیر اعلانیہ۔اور بھی اسی طرح کے معاملات ہیں اور بہت سے لوگوں پر تو آرٹیکل 62 اور 63 لاگو ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ بہت ہی اچھی بات ہے کہ عمران خان پارلیمانی کمیٹی سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ ان کے مطمئن ہونے کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے عائشہ گلالئی کو کوئی غلط پیغام نہیں بھیجا۔ میں عائشہ گلالئی کے پیغامات دیکھے اس کے بعد عمران خان سے بھی اس پر ان کا موقف سنا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارلیمانی کمیٹی پر کوئی اعتراض نہیں ہے تو ہمیں بھی نہیں ہونا چاہیے، جب دونوں اپنے موبائلز کا ریکارڈ کمیٹی میں پیش کریں گے تو پتہ چل جائے گا کہ کون سچا ہے اور کون جھوٹا۔ اس معاملے کو جلد حل ہو جانا چاہیے اگر یہ معاملہ عدالتوں میں گیا تو بہت لمبا ہو جائے گا، معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے معاملے کے بعد عائشہ احد کا معاملہ سامنے آ گیا ہے، اس نے اپنی پریس کانفرنس میں الزامات بھی لگائے ہیں۔ عائشہ احد کے پارلیمنٹ کا ممبر نہ ہونے کی وجہ سے پارلیمانی کمیٹی نہیں بنائی جا سکتی، ایک دفعہ شہباز شریف کے داماد کے خلاف شکایت کی گئی تو انہوں نے اپنے داماد کو گرفتار کرا دیا تھا، اگر وزیراعلیٰ پنجاب چاہیں تو عائشہ احد کے معاملے پر بھی کچھ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…