تحریک انصاف اگر اگلا الیکشن جیت گئی تو۔۔! چینی اخبار نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

8  اگست‬‮  2017

بیجنگ (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد جہاں ملکی سطح پر خدشات کا اظہار کیا جار ہا ہے وہیں بین الاقوامی میڈیا بھی اس موضوع پر تبصرے شائع اور نشر کر رہا ہے ایسے حالات میں چینی میڈیا نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے، چینی اخبار ’’گلوبل ٹائمز‘‘ نے نواز شریف کی نا اہلی پر ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سی پیک منصوبے پر غیر یقینی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

چینی اخبار ’’گلوبل ٹائمز‘‘ پر شائع کئے گئے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کوئی بھی سیاسی جماعت چین مخالف جذبات کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کرتی، تمام سیاست دان چین کے ساتھ دوستانہ اور بہترین تعلقات کے حامی اور اس کو فروغ دینے کے نظریات رکھتے ہیں تاہم سی پیک کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی جماعتیں تقسیم ہیں، سی پیک کے دو روٹس ہیں جن میں سے ایک روٹ ’’مشرقی‘‘ جبکہ دوسرا ’’مغربی‘‘ ہے۔ سی پیک کا مشرقی روٹ پنجاب اور سندھ سے گزرتا ہے اور زیادہ فائدہ انہی دو صوبوں کا ہے جبکہ مغربی روٹ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ سے گزرنا ہے۔ بعض سیاست دان مشرقی روٹ جبکہ چند مغربی روٹ کے حامی ہیں۔نواز شریف سی پیک کے مشرقی روٹ کے حامی ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں مغربی روٹ کو فوقیت دیتے ہیں۔نواز شریف کی نا اہلی کے بعد اگر مسلم لیگ(ن) 2018ئکے انتخابات میں کامیاب نہ ہوئی تو سی پیک کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے لیکن اگر اگلے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ جیت جاتی ہے تو سی پیک کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات ختم ہوجائیں گے کیوں کہ دونوں پارٹیاں سندھ اور پنجاب کی جماعتیں ہیں اور وہ مشرقی روٹ ہی کی حامی ہیں لیکن تحریک انصاف اگر الیکشن جیت گئی تو وہ مغربی روٹ کو فوقیت دے گی جس سے سی پیک کے منصوبے کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…