مریم اورنگزیب کی چھٹی، نیا وزیر اطلاعات کون؟ دانیال عزیز یا طلال چوہدری؟ حیرت انگیز فیصلہ کر لیا گیا

3  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم اورنگزیب کی چھٹی، نیا وزیر اطلاعات کون؟ دانیال عزیز یا طلال چوہدری؟ حیرت انگیز فیصلہ کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم کے حلف کے بعد سے مسلم لیگ (ن) میں وفاقی کابینہ کے انتخاب کے لیے مشاورت

کا عمل جاری ہے اور نئی کابینہ میں یہ دانیال عزیز کو وزیر اطلاعات بنانے کا امکان ہے۔ اے آر وائی ٹی وی چینل کے مطابق مری میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نئی وفاقی کابینہ کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما سہ پہر تین بجے اس مشاورتی اجلاس میں شریک ہو جائیں گے، نجی ٹی وی کے ذرائع نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے بعد نواز شریف پارٹی کی صدارت کے اہل بھی نہیں رہے، اس لیے انہیں پارٹی کا بانی قائد اور شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔ دوسری طرف سماء ٹی وی کے ذرائع نے کہا ہے کہ اس مشاورتی اجلاس میں مریم نواز کی ٹیم کے متحرک ارکان کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس ٹیم کے دو سے تین ارکان کو وزارتیں بھی دی جائیں گی۔ اور دانیال عزیز کو مریم اورنگزیب کی جگہ وزارت اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔ اس مشاورتی اجلاس میں نئی وفاقی کابینہ میں چوہدری نثار کا کوئی کردار نہیں ہو گا جب کہ اسحاق ڈار کو دوبارہ وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…