جے آئی ٹی کی دستاویزات میں خامیوں کے باعث وزیراعظم نااہل ہوئے

31  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کو ان دستاویزات کی بنا پر نا اہل قرار دیا گیا ہے جو بظاہر جعلی معلوم ہوتی ہیں کیونکہ ایف زیڈ ای کیپٹل کے چیئرمین کی حیثیت سے ان کی ملازمت کے متعلق معلومات متنازع ہیں اور غلط پاسپورٹ نمبر درج ہے، کوئی یکساں لوگو استعمال نہیں کیا گیا جبکہ مختلف دستاویز میں تاریخ کا فارمیٹ اور اسٹامپ مختلف ہیں۔ میاں نواز شریف کے کیپیٹل ایف زیڈ ای کے چیئرمین کے کردار کے حوالے سے کوئی تنازع نہیں ہے۔

لیکن اس سے کسی کو دستاویزات میں ہیراپھیری کرنے کا لائسنس نہیں مل جاتا۔ایک قومی روزنامہ میں شائع خبر کے مطابق جبل علی فری زون ایڈمنسٹریشن کی جانب سے حقائق کو غلط انداز سے پیش کئے جانے کا معاملہ بھی اس کے ریکارڈ پر سوالیہ نشان اٹھاتا ہے۔اگر قطری خط کی وجہ سے شریف خاندان کے منی ٹریل کے متعلق کئی سوالات کا جواب نہیں مل سکا تو جبل علی فری زون ایڈمنسٹریٹر کے دستخط شدہ مبینہ خط نے بھی اس کی ساکھ کے حوالے سے کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کو اس خط کی معلومات کی بنا پر نا اہل قرار دیا گیا تھا اور یہ خط سرکاری چینل سے نہیں آیا۔ یہ بات اب بھی ایک راز ہے کہ یہ خط کس کی درخواست پر تحریر کیا گیا تھا۔ جے آئی ٹی کو یہ خط سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ پیش کیے جانے سے پانچ دن قبل موصول ہوا۔ خط میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ نمبر بی وی 5128631 کے حامل شخص محمد نواز شریف سات اگست 2006 سے 20 اپریل 2014 تک کیپیٹل ایف زیڈ ای کے بورڈ کے چیئرمین تھے۔نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کا جائزہ لیا جائےتو، اقامہ پاسپورٹ نمبر بی وی 5128631 پر اسٹمپ نہیں کیا گیا تھا، یہ 18 جنوری 2008 کو پانچ سال کیلئے 17 جنوری 2013 تک کیلئے جاری کیا گیا تھا۔ تاہم، نواز شریف نے 7 جنوری 2012 کو پاسپورٹ کی تجدید (نمبر بی وی 5128362) کرائی اور اقامہ اس پر جاری کیا گیا نہ کہ پاسپورٹ نمبر بی وی 5128631 پر۔

لہٰذا رپورٹ میں بتائے گئے پاسپورٹ کے متعلق تفصیلات درست نہیں۔ فری زون انتظامیہ کو اقامہ کے حوالے پاسپورٹ کا علم ہونا چاہئے تھا۔ اس سے سوالات اٹھتے ہیں کہ انتظامیہ کو اُس پاسپورٹ کے متعلق کیسے علم ہوا جو اس مقصد کیلئے استعمال ہی نہیں ہوا تھا۔ یہ بھی کہ نواز شریف کا پاسپورٹ (بی وی 5128362) 2012 سے زیر استعمال ہے اور انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اس نئے پاسپورٹ کے متعلق لکھے نہ کہ ایکسپائر شدہ پاسپورٹ کے متعلق۔

ایک اور خامی ان کے تقرر کے عرصہ کے حوالے سے ہے۔ مبینہ باضابطہ خط بتاتا ہے کہ نواز شریف کا تقرر 7 اگست 2006 کو بطور چیئرمین کیپیٹل ایف زیڈ ای ہوا جبکہ جے آئی ٹی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی ایک اور دستاویز (ایمپلائمنٹ کنٹریکٹ امینڈمنٹ) میں بتایا گیا ہے کہ ان کا کنٹریکٹ بزنس مینیجر سے تبدیل کرکے چیئرمین بورڈ 4 فروری 2007 کو کیا گیا۔ ان کی ملازمت کے کنٹریکٹ میں ٹائپ شدہ الفاظ پر کراسنگ پائی گئی ہیں جن پر کائونٹر سائن نہیں کیے گئے۔

تاہم، دیگر دستاویزات میں اس طرح کی درستگی پر کائونٹر سائن موجود ہیں۔ فری زون ایڈمنسٹریٹر کے خط پر موجود اسٹامپ پر اضافی سطر ’’گورنمنٹ آف دبئی‘‘ لکھا ہے جو دیگر اسٹامپ پر موجود نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ فری زون ایک علیحدہ علاقہ ہے اور یہ آف شور حدود ہیں۔ اس کی دستاویز پر ’’گورنمنٹ آف دبئی‘‘ کی سطر کی موجودگی سے یہ تکنیکی لحاظ سے یہ آن شور حدود بن جائے گی جس پر تمام قوانین کا اطلاق ہوگا اور صورتحال یہ نہیں ہے۔ لوگو کی موجودگی کی جگہ میں تبدیلی بھی قابل ذکر ہے۔ دیگر خطوط میں یہ لوگو دستاویز کے دائیں جانب ہے جبکہ جے آئی ٹی کو 4 جولائی 2017 کو موصول ہونے والے خط پر یہ لوگو بائیں جانب ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…