دوبارہ اقتدار میں آیا تو لال مسجد ، بگٹی جیسے کام دوبارہ کرونگا،مشرف

27  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر(ر) جنر ل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف وزیر اعظم بنے تو فوج قبول نہیں کرے گی ،شہباز شریف سے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ تم وزیر اعظم بن کر پاکستان کو آ گے کیوں نہیں لیجاتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا تھا ، چودھر ی نثار نے مجھے آرمی چیف بنوایا ،

میں نے کرپشن نہیں کی ایک پیسہ بھی ثابت ہوتو احتساب کے لئے پیش ہو جانگا ، لال مسجد ، اکبر بگٹی اور آرٹیکل 6کے کیسز سیاسی ہیں ، افتخار چودھری جعلی آدمی تھا اور اس کے اور بھی بہت سے کام تھے جوبتائے نہیں جا سکتے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پرویز مشرف نے مزید کہا کہ دوبارہ اقتدار میں آیا تو لال مسجد ، بگٹی جسے کام دوبارہ کرونگا ، پانامہ کیس پر عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا کہ ملک کو کیسے چلانا ہے اورکن لوگوں نے چلانا ہے ، نواز شریف کی نا اہلی سے انصاف کا بو ل بالا ہو گا ،میرا کسی بھی حاضر سروس فوجیوں سے تعلق یا ملاقات نہیں نہ ہی فون کر تا ہوں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ کسی پر انگلی اٹھے ، عمران خان کافی غریب آدمی ہے اور اس کے قریبی دوست میرے بھی دوست ہیں ، اس کی باہر کو ئی پراپرٹی نہیں ہے ۔نثار نے میرے ساتھ کچھ نہیں کیا میرا طیارہ تو نواز او ر شہباز شریف نے ہوا میں رکھا تھا اس میں مارا جا سکتا تھا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…