نواز شریف اور اسحاق ڈار کے بعد خواجہ آصف کی بھی دبئی میں ملازمت کا انکشاف ۔۔ ایک کے بعد ایک خبروںنے مسلم لیگ (ن) میں ہلچل مچادی

25  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کی رپورٹ کے مطابق پی آٹی ٹی کے رہنما عثمان ڈار نے الزام لگایا ہے کہ خواجہ آصف وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ دبئی کپمنی کے ملازم ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے حلقے سے پی ٹی آئی کے امید وار عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کے اقامے کی کاپی جاری کردی،

جس کے مطابق خواجہ آصف بھی دبئی کی کمپنی میں ملازم ہیں۔خواجہ آصف وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ دبئی کپمنی کے ملازم نکلے خواجہ آصف نے بھی اقامے سے حاصل آمدنی الیکشن کمیشن گوشواروں میں شامل نہیں کی پی آٹی ٹی کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے متعلق حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں، آرٹیکل63،62کے تحت خواجہ آصف کو بھی گھر بھیجیں گے، اقامہ ان کمپنیوں سے لیا گیا، جنہیں پروجیکٹ کی مد میں فائدہ دیا گیا۔دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں نےاقامہ 27سال سے الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ڈکلیئر کیا ہوا ہے، 1983 سے بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسہ وصول کرتا ہوں، ابو ظہبی میں1983سے بینک اکاؤنٹ بھی موجود ہے۔یاد رہے اس سے قبل پاناما جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم دبئی کی کمپنی کے ملازم تھے، جس کے لیے دبئی کی لاء فرم نے بھی وزیراعظم نوازشریف کے کیپٹل ایف زیڈ ای کمپنی میں ملازم ہونے کے دستاویزات کی تصدیق کی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…