’’پانامہ کیس کا ہنگامہ ‘‘ وزیر اعظم نواز شریف کس ملک چلے گئے ؟ بڑی خبر آگئی

25  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف 3روزہ سرکاری دورےپر مالدیپ روانہ ہو گئے جہاں وہ مالدیپ کے صدر سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔نواز شریف مالدیپ کے دورے میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

وہ 26 جولائی کو مالدیپ کی 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کا دورہ مالدیپ علاقائی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کی پالیسی کا حصہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم مالدیپ کے 52ویں یوم آزادی کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ مالدیپ کے یوم آزادی کی تقریبات 26جولائی کو ہوں گی، دورےمیں وزیراعظم کی مالدیپ کے صدر سے باضابطہ ملاقات ہو گی، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں، پاکستان اور مالدیت کا سفارتی تعلقات جولائی 1966میں قائم ہوئے دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوئے، پاکستان اور مالدیپ کے عوام ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی کے جذبات رکھتے ہیں ۔واضح رہے کہ ملک میں ان دنوں پنامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے سیاسی گرما گرمی بھی پائی جا رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…