افغانستان اور امریکہ کی الزام تراشیاں،آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے دوٹوک جواب دیدیا

24  جولائی  2017

راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو کمزور کرنے کیلئے افغانستان او ر امریکا میں بعض حلقوں کی جانب سے کی جانے والی الزام تراشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا ٗہمارے نزدیک دہشتگردی کو شکست دینا قومی مفاد میں ہے،

جبکہ امریکی کمانڈر جنرل جوئن ڈبلیو نیکلسن نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور عوام کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے اتفاق کیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے تعاون اور رابطے جاری رکھے جائیں گے۔ پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکن فورسز کے کمانڈر جنرل جوئن ڈبلیو نیکلسن نے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران خطے کی سلامتی کی صورتحال اور سرحدی انتظام کے امور زیرغور آئے ۔ ملاقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی موجود تھے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو کمزور کرنے کے لئے افغانستان او ر امریکا میں بعض حلقوں کی جانب سے کی جانے والی الزام تراشی پر تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ اس موضوع کو ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے جب امریکا میں پالیسی پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کو شکست دینا قومی مفاد میں ہے۔ریزولوٹ سپورٹ مشن اور افغانستان میں امریکن فورسز کے کمانڈر جنرل جوئن ڈبلیو نیکلسن نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور عوام کے عزم کی تعریف کی ۔دونوں شخصیات نے اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے تعاون اور رابطے جاری رکھے جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…