وزیراعظم سازش کی بات کرکے اشارہ عدالت کی طرف کررہے ہیں ،آصف زرداری

24  جولائی  2017

اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زدراری نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف پہلے استعفیٰ دے دیتے تواتنی جگ ہنسائی نہ ہوتی ،وزیراعظم سازش کی بات کرکے اشارہ عدالت کی طرف کررہے ہیں ،جب تک نوازشریف پرکوئی چارج فریم نہیں ہوتاوہ سوال کرتے رہیں گے کہ ان پرالزام کیاہے؟،ہمیں پانامہ کیس کے فیصلے کاانتظارکرناچاہئے ،فیصلے سے قبل میں کچھ اسٹیٹمنٹ نہیں دوں گا،حکمران ڈیلیورنہیں کرسکے ،

پاکستان پیپلزپارٹی ہی دوبارہ حکومت میں آکرڈیلیورکریگی ۔نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کاہروقت احتساب ہوا،ڈاکٹرعاصم باہرجانے کی درخواست کررہے ہیں نوازشریف پہلے استعفیٰ دے دیتے توان کی جگ ہنسائی نہ ہوتی ،لواری ٹنل کاکام بھٹوصاحب نے شروع کروایا،میاں نوازشریف کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی سازش کی بات کرکے وہ اشارہ عدالتوں کی طرف کررہے ہیں ۔جب تک نوازشریف پرجارج فریم نہیں ہوتاجب تک نوازشریف کہیں گے کہ ان پرالزام کیاہے ،نوازشریف توخودکومظلوم ہی ثابت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کی حرکتیں نہ مجھے سمجھ آئی ہیں نہ پسندآتی ہیں ،ان کی حرکتوں سے دوسرے سیاستدان بھی بدنام ہوتے ہیں ،وفاقی وزراء اپناکام چھوڑکرنوازشریف کوبچانے میں لگے ہیں ۔نوازشریف کے خلاف فیصلہ آیاتوانہیں جاناہی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی نااہلی نظرآرہی ہے ،وزیرخزانہ کوپیسے دینے والاہمارابھی دوست ہے ،میرانہیں خیال کہ اسے متنازعہ بناناچاہئے ،شیخ ہمارااورپاکستان کاحامی اوردوست ہے ،کل ہم نے رہناہے یانہیں دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات پاکستان کے ساتھ رہیں گے ۔حکمرانوں کواس بات کاخیال کرناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ قطری شہزادے نے کہاکہ ان کے دادانے مجھے بتایاتھاکہ میاں شریف نے انویسٹمنٹ کی ہے ،قطری خط میں بھی کافی مسائل ہیں ۔اسحاق ڈارکے پاس دوآپشنزہیں ہمیں فیصلے کاانتظارکرناچاہئے کچھ کہناقبل ازوقت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…