جے آئی ٹی کے قیام کے پہلے ہی دن چوہدری نثار اور واجد ضیاء کے ٹیلیفونک رابطے کا انکشاف، کیا گفتگو ہوئی؟ حیرت انگیز تفصیلات سامنے آ گئیں

23  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے آئی ٹی کے قیام کے پہلے ہی دن چوہدری نثار اور واجد ضیاء کے ٹیلیفونک رابطے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون رشید نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انکشاف کیا کہ چوہدری نثار نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء سے پہلے ہی دن فون پر بات کی تھی، انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اس سسٹم میں فٹ ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے، میں اس پر کافی غور کر چکا ہوں، انہوں نے ٹی وی پروگرام کے دوران بتایا کہ آپ کو ایک 100 فیصد کنفرم بات بتا رہا ہوں کہ چوہدری نثار نے

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء کو پہلے ہی روز فون کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا ارادے ہیں جناب، واجد ضیاء نے جواب دیتے ہوئے کہا چوہدری صاحب ارادوں کی کیا بات ہے؟ جو انصاف کی بات ہوگی وہ ہی کریں گے، جس کے جواب میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بالکل ٹھیک۔ ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار خوشامد کو پسند نہیں کرتے اور نہ ہی وہ شریف خاندان کو قائداعظم تصور کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر چوہدری نثار کی بجائے کسی اور وزیر نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء کو کال کی ہوتی تو صورتحال کچھ اور ہی ہونی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…