خاندان کے اندر ہی قیادت کی منتقلی،نوازشریف آرام کریں اب شہبازشریف کا نمبر ہے!حیرت انگیزانکشافات

23  جولائی  2017

لاہور(آئی این پی) میاں صاحب جانے دو، شہباز شریف کو آنے دو، لیگی متوالوں نے میاں محمد نواز شریف کو گھر بیٹھنے کا مشورہ دے دیا‘ مسلم لیگ ن کے گڑھ لاہور میں وزیر اعظم کیخلاف بینرز لگ سڑکوں پر نظر آنے لگے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں پیپلزپارٹی کے ’’گو نواز گو ‘‘کے بینرز کو اتار دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر استعفیٰ دینے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا شدید دبا ؤ ہے جبکہ ن لیگ کے اندر بھی ایک دھڑا

نواز شریف سے استعفے کا حامی ہے لاہور پریس کلب کے باہر ایک نامعلوم این جی او کی طرف سے وزیراعظم کے خلاف اور وزیر اعلی پنجاب کے حق میں بینرزآویزاں کیے گئے ہیں بینرز میں لکھا گیا ہے کہ جانے دو جانے دو میاں صاحب جانے دو، آنے دو آنے دو میاں شہباز شریف کو آنے دو واضح رہے کہ بینرز لگانے والے کا نام اور فون نمبر بھی بینرز پر لکھا ہوا ہے دوسری طرف لاہور میں پی ایچ اے نے مال روڈ سے پیپلز پارٹی کے خیر مقدمی بینرز اتار دیئے ہیں جس پر پیپلز پارٹی کے رہنماں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…