پیپلزپارٹی حکومت کی مدد کیلئے کھل کرسامنے آگئی،سرپرائز دیدیا

23  جولائی  2017

ملتان (این این آئی)سابق وزیراعظم ٗ پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے ٗسپریم کورٹ کا جتنی جلد فیصلہ آ جائے گا اتناجلد ہی حالات نارمل ہو جائیں گے ٗکوئی سازش ہورہی ہے تو نشاندہی کی جائے ٗ مجھے اداروں میں تصادم نظر نہیں آرہاہے ٗ سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر ناچاہیے ٗ 2018کے الیکشن میں حصہ لینے کا سوچ رہا ہوں ٗ تمام جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کی طرف توجہ دینی چاہیے ٗ

انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں ورنہ ملک میں پھر دھاندلی کا شورمچے گا ۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ اگر کوئی سازش ہو رہی ہے تو نشاندہی کی جائے ،مجھے اداروں میں تصادم نظر نہیں آ رہا ۔سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نظریاتی جماعت ہے اوراپنے منشور کے مطابق الیکشن لڑے گی اورہمارے نمائندے اپنے حلقے میں جا رہے ہیں اور میں2018 کے الیکشن میں حصہ لینے کا سوچ رہا ہوں ٗبلاول بھٹو خودمیدان میں ہیں جب جلسے کا وقت آئے گا تو کر لیں گے ،سابق وزیراعظم نے کہا کہ تمام جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کی طرف توجہ دینی چاہئے کیونکہ انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں ورنہ ملک میں پھر دھاندلی کا شورمچے گا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن روکنے کا ایک طریقے کار طے کرنا چاہئے ابھی مزید کئی پاناما کیسز سامنے آئیں گے کیا سب کیلئے جے آئی ٹی بننی چاہئے ٗانہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے ہٹ کر جنوبی پنجاب کیلئے کسی نے کچھ نہیں کیا،ملک میں حقیقی لیڈر ذوالفقار علی بھٹو تھے ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتاان کا کہنا تھاچودھری نثار کے استعفیٰ بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے ٗ بڑے پارٹیاں بدلتے ہیں کارکن پارٹی وہی رہتے ہیں ٗمفاد پرست پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…