چوہدری نثار نے نئے وزیراعظم کے لیے کن دو ناموں پر اتفاق کیا؟ حیرت انگیز انکشاف

22  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری نثار نے نئے وزیراعظم کے لیے کن دو ناموں پر اتفاق کیا؟ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پارٹی قیادت سے کہا ہے کہ عدلیہ اور فوج کے خلاف کسی بھی سازش میں شریک نہیں ہوں گا، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو بطور وزیراعظم تسلیم نہیں کر سکتا اور نہ ہی میں کسی جونیئر کے ماتحت کام کروں گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کو وزیراعظم نواز شریف کی ممکنہ نااہلی پر خواجہ آصف کے وزیراعظم بنائے جانے پر بھی تحفظات ہیں، واضح رہے کہ وزیر داخلہ کی ناراضی ختم کرانے کے لیے شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی، اس ملاقات میں چوہدری نثار نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ میری قیادت سے 35 سالہ رفاقت ہے، میں نہ ہی پارٹی چھوڑوں گا نہ نواز شریف کا ساتھ چھوڑوں گا، انہوں نے کہا کہ میں عدلیہ اور فوج سے ٹکراؤ کی پالیسی میں ہرگز شامل نہیں ہوں گا۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ چوہدری نثار کو ایاز صادق اور شاہد خاقان عباسی کو بطور وزیراعظم تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ چوہدری نثار اتوار کو حالات کے ذمہ دار لوگوں کے نام بتاتے ہوئے سیاسی مستقبل کا بھی فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اطلاعات ہیں کہ وزیر داخلہ بہت جلد اپنے عہدے سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…