ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا

22  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شمس شاہوانی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا کے قوانین پر عملدرآمد کی آڑ میں موٹر وے اور ٹریفک پولیس کی طرف سے ٹینکرز مالکان کو بلاوجہ تنگ کیا جا رہا ہے۔ شمس شاہوانی نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے تیل کی سپلائی انہی گاڑیوں سے ہو رہی ہے لیکن پہلے کسی کو کوئی خیال نہیں آیا، انہوں نے کہا کہ اگر اوگرا کے مطابق سیفٹی اقدامات کریں تو ایک گاڑی پر تقریباً 10 لاکھ روپے کا خرچہ آ رہا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک میں تقریباً 85 ہزار ٹینکرز کے ذریعے آئل کی ترسیل ہو رہی ہے، ہم نے حکومتی پالیسیوں سے تنگ کر غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے ایک ماہ سے آئل ٹینکرز کے 12 حادثے ہو چکے ہیں، سب سے بڑا حادثہ 25 احمد پور شرقیہ میں ہوا، جس میں آئل ٹینکر حادثے کے بعد 200 سے زیادہ لوگ خالق حقیقی سے جا ملے، اس بڑے حادثے کے بعد اوگرا اور موٹر وے پولیس نے قوانین پر عملدرآمد کرانے کے لیے سختی کر رکھی ہے اور آئل ٹینکرز مالکان کو سیفٹی اقدامات کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…