پاک افغان سرحد پہ سب سے بلند ترین پہاڑی پرپاک فوج کی چوکی قائم کر لی گئی

22  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے پاک افغان بارڈر پر راجگال میں بریخ محمد کنداؤ میں 12 ہزار فٹ کی سب سے بلند پہاڑی پر چوکی قائم کرلی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر آپریشن خیبر 4 کامیابی سے جاری ہے۔

پاک فوج نے پاک افغان بارڈر کے قریبی علاقے راجگال کے مقام بریخ محمد کنداؤ میں آپریشن کے دوران کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ چند دہشت گرد افغانستان فرار ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کمین گاہوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ علاقے کو دہشت گردوں سے خالی کرالیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب سب سے بلند پہاڑی پر چوکی قائم کرلی ہے جہاں سے سرحد کے دونوں اطراف نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کی بلند ترین چوکی کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…