چوہدری نثار نوازشریف کیساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے،خواجہ سعد رفیق

22  جولائی  2017

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی کی مسلم لیگ (ن) اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے جبکہ وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔وہ آزمائش اور مشکل میں پیچھے ہٹنے کی بجائے فرنٹ لائن پر آکر مخالفین کی خواہشات کا جنازہ نکال دیں گے،ان کی خواہشات دھری کی دھری رہ جائیں گی،وفاقی وزیرسعد رفیق کا پیغام میں کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کی مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے،

وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، چوہدری نثار آزمائش اور مشکل وقت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے، انشا اللہ فرنٹ لائن پرہوں گے جس کے بعد مخالفین کی ناپاک خواہشات دھرے رہ جائیں گی۔چوھدری نثارعلی خان آزمائش اور مشکل میں پیچھے نہیں ھٹیں گے انشا اللہ فرنٹ لائن پرہونگے،مخالفین کی ناپاک خواہشات دھری رہ جائیں گی۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں ایشوز پر اختلاف رائے کا حق اختلاف کرنے اوراختلاف برداشت کرنے والے دونوں کا کریڈٹ ہے اوریہی جمہوریت کی شان ہے، ہمت ہے توعوامی خدمت اورکارکردگی کامقابلہ اورموازنہ کیا جائے اورگالیاں، بیہودگی، جھوٹے الزامات، انتقامی مقدمات اور سازشیں ہمیں روک نہیں سکتیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں اختلاف رائے ہوتی رہتی ہے اور یہی جمہوریت کی شان ہے لہٰذا مخالفین اختلاف رائے کو ہوا دینے کی بجائے کارکردگی،عوامی خدمت اور وژن میں آکرمقابلہ کریں تاکہ حقیقی حب الوطنوں اور جھوٹے دعوے کرنے والوں کی اصلیت عوام کے سامنے آجائے۔ واضح رہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار پاناما کیس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاسوں میں شریک نہیں ہورہے جب کہ ان کی جانب سے اتوار شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کااعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…