پیپلزپارٹی کاجے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

9  جولائی  2017

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے شریف خاندان کیخلاف پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں چاروں صوبوں میں پارٹی کی صوبائی قیادت کو پیغام پہنچا دیا گیا ہے ۔سابق صدر کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کسی بھی فیصلے کی صورت میں قبل از وقت الیکشن کی طرف نہیں جائیں گے

وہ سینٹ انتخابات سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے ۔جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے حکم تک ملک گیر انتخابی مہم کو موخر کیا جائے ۔سابق صدر نے گزشتہ ہفتے خود سندھ اور بلوچستان اور بلاول بھٹو کے لیے پنجاب اور کے پی کے میں بھرپور انتخابی مہم کے شیڈول تیار کرنے کیلئے پارٹی رہنماؤں کوہدایات جاری کی تھیں۔ایک مقامی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شریک چیئرمین نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پرسپریم کورٹ کے حکم کا انتظار کیا جائے اس کے بعد پارٹی کی انتخابی مہم شروع کی جائے گی ۔پارٹی منشور کو مکمل کرنے کے بعد اسے کتابچے کی شکل میں تیار کیا جائے ۔انتخابی جلسوں میں پارٹی منشور کو عوام تک پہنچایا جائے ۔سابق صدر نے پارٹی رہنماؤں کو اگست اور ستمبر میں ملک گیر انتخابی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…