ہاتھ صاف ہیں ، احتساب سے گھبرانے والے نہیں، وزیر اعظم

7  جولائی  2017

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں ، احتساب سے گھبرانے والوں میں سے نہیں ، ہمیں ترقی کے راستے سے ہٹانے کی کوششیں کر رہے ہیں،جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا ،یقین ہے آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی‘خطے کا امن کشمیر سمیت تصفیہ طلب امور سے جڑا ہوا ہے‘پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں‘ پاکستان افغان عوام

اور قیادت پر مشتمل امن عمل کا حامی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیرقانون زاہد حامد سمیت وفاقی وزرا اور مشیروں‘ جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ‘ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاء اﷲ‘ پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان ‘ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سمیت مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت اسٹاک ایکسچینج سے متعلق امورپرگفتگوکی گئی۔ اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے وزیراعظم کو ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق آگاہ کیا جب کہ جے آئی ٹی اور دیگرقانونی معاملات پروزیرقانون زاہد حامد نے بریفنگ دی، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں اور ضرورت پڑنے پرتمام قانونی و آئینی آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ چند عناصر مسلسل ہماری حکومت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں اور ہمیں ترقی کے راستے سے ہٹانے کی کوششیں کر رہے ہیں مگر ہم عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کریں گے اور اپنے تمام وعدوں کو پورا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے دوران جے آئی ٹی کے

ساتھ مکمل تعاون کیا ، انہوں نے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ رابطے میں رہیں ، ہم نے عوام کی خدمت اس بھرپور انداز میں کی ہے کہ ہمیں یقین ہے آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ( ن) ہی کامیاب ہوگی ۔ خطے کا امن کشمیر سمیت تصفیہ طلب امور سے جڑا ہوا ہے۔ افغانستان میں امن و استحکام کے لئے علاقائی اور عالمی شراکت داروںکا تعاون ضروری ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں۔ اجلاس میں شرکاء نے اتفاق کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی قیمت ادا کی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی عزم کو سراہا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کی کوششیں جاری رکھے گا۔ پاکستان افغان عوام اور قیادت پر مشتمل امن عمل کا حامی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…