وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز کی جوڈیشل اکیڈمی آمد ملک کو چند ہی منٹوں میں کیسے اربوں کا نقصان ہو گیا؟

3  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے، ن لیگی کارکنان کی بھی آمد، جوڈیشل اکیڈمی کے گیٹ تک پہنچنے میں کامیاب، نعرے بازی،سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، انڈیکس میں 1000پوائنٹس کی کمی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم

کے صاحبزادے حسن نواز جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے ہیں انہیں پانامہ جے آئی ٹی نے تیسری بار آج طلب کیا تھا ۔ وزیراعظم کے صاحبزادے کی جوڈیشل اکیڈمی آمد پر ان کے ہمراہ وزیراعظم کے مشیر خصوصی آصف کرمانی بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر ن لیگی کارکنان بھی جوڈیشل اکیڈمی کے گیٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جہاں انہوں نے نعرے بازی کی ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کا اثر سٹاک ایکسچینج پر بھی دیکھا جا رہا ہے جہاں 100انڈیکس میں 1000پوائنٹس کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز کی پیشی کے موقع پر سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان پایا جاتا ہے ۔ سرمایہ کاروں نے ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث محتاط رویہ اختیار کر لیا ہے جس کا اثر 100انڈیکس پر دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پانامہ جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کو آج 3بجے پیش ہونے کے ثمن جاری کئے ہوئے ہیں جبکہ حسین نواز 4جولائی اور مریم نواز 5جولائی کو پیش ہونگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…