جے آئی ٹی نے مریم نواز کو بھی طلب کر لیا

27  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف ، ان کے بیٹوں ،بھائی اور داماد کے بعد پاناما جے آئی ٹی نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی طلب کرلیا۔ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیاء کی سربراہی میں پاناما تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پانچ جولائی کو صبح گیارہ بجے متعلقہ دستاویزات کے ساتھ بلایا گیا ہے۔جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کو بھی پھر طلب کیا ہے، حسن نواز کو 3 جولائی اور حسین نواز کو4 جولائی کو صبح گیارہ بجے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی طلب کیا گیا ہے۔حسین نواز اس سے پہلے پانچ مرتبہ جبکہ حسن نواز دو بار جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوچکے ہیں۔عید کی ایک دن کی چھٹی کے بعد پاناما پیپرز معاملے پرمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس آج وڈیشل اکیڈمی میں ہورہا ہے، اجلاس میں جے آئی ٹی ارکان قلم بند کرائے گئے بیانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 10 جولائی کو اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنی ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق کام مکمل کرنے کے لیے جے آئی ٹی نے ہفتہ وار چھٹیاں بھی نہیں کی ہیں۔دوسری جانب جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے کزن طارق شفیع کو 2جولائی بروز اتوار دن 12بجے دوسری بار طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق طارق شفیع کی دوبارہ پیشی کے لئے جاری سمن23جون کو عرفان منگی کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…