پاکستان اور افغانستان میں بڑا بریک تھرو،7نکاتی فارمولے پر اتفاق،چین نے بڑا اعلان کردیا

25  جون‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)چینی وزیر خارجہ کے دورہ کے بعد پاک ‘ افغان اور چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ‘ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں فریقین علاقائی امن ‘ اقتصادی تعاون اور ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے ‘ پاکستان اور افغانستان تعلقات بہتر بنانا اور سیاسی اعتماد سازی چاہتے ہیں ‘ پاکستان اور افغانستان مشترکہ کرائس مینجمنٹ میکنزم کی تشکیل پر متفق ہیں ۔ پاک افغان میکنزم کو چین ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا‘

سہ فریقی سطح پر وزرائے خارجہ میکنزم بنانے پر بھی اتفاق پایا گیا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق چینی وزیر خارجہ کے دو رہ کے بعد پاک افغان اور چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان حکومتوں کی دعوت پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دونوں ممالک کا دورہ کیا۔ تینوں ممالک کے مابین افغان مسائل ‘ پاک افغان تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ‘ افغانستان اور چین کے مابین 7 نکاتی فارمولے پر اتفاق ہوا۔ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ تینوں فریقین علاقائی امن ‘ اقتصادی تعاون اور ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔ پاکستان ‘ افغانستان تعلقات بہتر بنانا اور سیاسی اعتماد سازی چاہتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف تعاون اور سلامتی کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ پاکستان اور افغانستان مشترکہ کرائس مینجمنٹ میکنزم کی تشکیل پر متفق ہیں۔ پاک افغان میکنزم کو چین ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ سہ فریقی سطح پر وزرائے خارجہ میکنزم بنانے پر بھی اتفاق پایا گیا۔ سہ فریقی وزرائے خارجہ میکنزم باہمی مفادات کو آگے بڑھائے گا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…