بابراعوان کی شمولیت،تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی،فوزیہ قصوری کے طنزیہ ریمارکس،کھل کر جواب دیدیا

25  جون‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کی سینئر رہنما فوزیہ قصوری نے بابر اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں یہ تبدیلی ہے جو وقت کے ساتھ آئی ہے ٗبابر اعوان پی ٹی آئی میں اپنی گزشتہ تمام جماعتوں سے حاصل تجربہ ساتھ لائے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے منحرف لیڈروں کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر تحریک انصاف کے بانی رہنما بھی بول پڑے، پیپلز پارٹی دور کے وزیر قانون بابر اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر فوزیہ قصوری

نے طنزیہ ٹویٹ کیا کہ وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلی اسی کو کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مضبوط احتسابی ادارے نہ ہونے کے باعث کرپٹ سیاستدانوں کا کچھ بھی نہیں بگڑتا اور وہ دوسری پارٹیوں میں پناہ حاصل کرلیتے ہیں۔ایک سینئر صحافی نے فوزیہ قصوری کو جواب دیا کہ کیا بابر اعوان مسلم لیگ، جماعت اسلامی، ضیاء کے حامی، جونیجو لیگ، اور پیپلز پارٹی میں رہے، اب تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، اس پر فوزیہ قصوری نے جواب دیا کہ وہ اپنے ساتھ تمام تر تجربہ و دانش لائے ہیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…