پشاور‘ مفتی شہاب الدین پوپلزئی 2 دن سے پراسرار طور پر لاپتہ

24  جون‬‮  2017

پشاور(آئی این پی) پشاور میں مسجد قاسم علی خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی دو دن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔ مفتی شہاب الدین اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے راستے میں غائب ہوئے ہیں جبکہ مفتی شہاب الدین کا موبائل کل سے آؤٹ آف سروس جا رہا ہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق  پشاور میں مسجد قاسم علی خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی دو دن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔ مفتی شہاب الدین اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے راستے میں غائب ہوئے ہیں جبکہ مفتی شہاب الدین کا موبائل کل سے آؤٹ آف سروس جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی کے اہم رکن مولانا خیرالبشر سمیت کئی ممبران کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کی جانب سے کمیٹی کے دیگر ارکان کیخلاف بھی کریک ڈائون شروع کیا جا رہا ہے۔عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کی شام کو منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا تھا ۔ادھر عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  اتوار کو پشاور میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔واضح رہے  صوبہ خیبر پختونخوا کے تقریباً 70 سے 80 فیصد لوگ مفتی پوپلزئی کی کمیٹی کے اعلان کے مطابق ہی رمضان کا آغاز کرتے ہیں اور عید الفطر مناتے ہیں۔ اس کمیٹی کا صوبہ کے دیگر اضلاع کی کمیٹیوں کے ساتھ بھی رابطہ قائم ہے۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی مسجد قاسم علی خان گزشتہ تقریباً دو صدیوں سے رمضان کی آمد اور عید الفطر کے حوالے سے فتوے جاری کررہی ہے۔ یہی نہیں بلکہ پوپلزئی خاندان پچھلے 80 سالوں سے اس مسجد کا انتظام بھی کرتا آرہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…