پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا فلورمل پر چھاپہ، 2دہشتگر د ہلاک ، 5جوان زخمی

24  جون‬‮  2017

پشاور ( آن لائن )پشاور کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 3پولیس اہلکار اور 2فوجی جوان زخمی ہو گئے۔واقعے کی خبر سامنے آتے ہی اہل علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور طاہر خان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے خفیہ اطلاعا ت پر فلور ملز میں آپریشن کیا جہاں ڈیٹو نیٹرزاور خودکش جیکٹس

تیار کی جا رہی تھی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد بھی مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت خلیل عرف عارف کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہے۔ آپریشن کے بعد خلیل عرف عارف کی بیوی اور چار بچوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو فلوز ملزکی عمارت میں ہی رہائش پزیر تھے۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 6دستی بم ،600ڈیٹو نیٹرز ، 4پستول اور 4کلاشنکوف بھی برآمد ہوئے ہیں۔سی سی پی او کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے کمپیوٹر اور موبائل فونز جبکہ حساس مقامات کی تصاویر اور مختلف کاغذات بھی ملے ہیں۔فلور مل جس شخص کی ملکیت ہے اس کو بھی شامل تفتیش کریں گے، قوی امکانات ہیں کہ دہشت گرد عید پرکوئی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔۔۔سی سی پی او پشاور کے مطابق تحقیقات جاری ہیں دہشت گرد یہاں کتنے عرصے سے مقیم تھے، اس کا پتہ چلایا جائیگا، ہلاک دہشت گرد چند روز قبل پولیس پر حملے میں بھی ملوث تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…