وزیراعظم کی جے آئی ٹی کے سامنے گفتگو لیک ہوگئی،اہم ترین سوال کا کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیںگے

17  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے وزیر اعظم نوازشریف کی پیشی کی گفتگولیک ہوگئی ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے تین گھٹنے تک مختلف سوالات کئے جبکہ وزیراعظم سے بھی تحقیقات اسی کمرے میں ہوئیں جہاں سے حسین نوازکی فوٹولیک ہوئی تھی ۔جے آئی ٹی نے وزیراعظم سے پہلاسوال کیاکہ کیاآپ کی جانب سے پیش کی گئی

دستاویزات مصدقہ ہیں تووزیراعظم نے جواب دیاکہ میں سب کچھ سپریم کورٹ اورآپ کے سامنے رکھ دیاہے ۔اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نے جے آئی ٹی کی ٹیم سے بھی سوال پوچھاکہ کیامیرانام بھی پاناماکیس میں ہے تواس پرجے آئی ٹی کے سربراہ واجدضیانے جواب دیاکہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تحقیقات کررہے ہیں اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نے جے آئی ٹی کے سامنے سپریم کورٹ میں دیا گیا تحریری بیان دہرایا اور کہا کہ لندن فلیٹس قطری خاندان کے ساتھ میاں شریف کی کاروباری سٹیلمنٹ کے نتیجے میں ملے۔ ایک پیسہ بھی منی لانڈرنگ سے باہر نہیں بھیجا۔جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے سوال کیاکہ آپ کے خاندان کے افراد کے بیانات میں تضاد ہے تووزیراعظم نے جواب دیاکہ عدالتی بیانات کومدنظررکھیں ،میڈیاپرآنے والے بیانات کی کوئی حیثت نہیں ۔وزیراعظم سے تحقیقات کے وقت جے آئی ٹی کے تین ممبران خاموش رہے اوروہ وزیراعظم کی طرف سے دیئے گئے بیانات اورگفتگوکے نوٹس لیتے رہے اورتین گھنٹے بعد وزیراعظم نوازشریف جوڈیشل اکیڈمی سے باہرآگئے ۔۔اس موقع پرجوڈیشل اکیڈمی کے باہرن لیگی وزرااورکارکن ان کی واپسی کاانتظارکرتے رہے اورجب وزیراعظم جے آئی ٹی کی پیشی کے بعد باہرآئے توکارکنوں نےوزیراعظم نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…