ایرانی فوج نے پاکستانی شہریوں کو ٹارگٹ کرکے مارناشروع کردیا،انتہائی تشویشناک صورتحال،خطرے کی گھنٹی بج گئی

27  مئی‬‮  2017

پنجگور(این این آئی)ضلع پنجگور میں ایران کے سرحدی محافظوں کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر گولے کی زد میں آنے والی گاڑی میں سوار پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔کمشنر مکران بشیر بنگلزئی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت کریم جان کے نام سے ہوئی جو واشک کا رہائشی تھا اور مارٹر گولے کا نشانہ بننے والی گاڑی کے اندر موجود تھا۔

کمشنر مکران کے مطابق حملہ ہفتہ کی صبح ساڑھے 6 بجے کیا گیا جس کی زد میں آنے والی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔واقعہ کے بعد لیویز اور فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ٗجاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو قریبی بنیادی مرکز صحت منتقل کردیا گیا۔کمشنر مکران نے کہا کہ ایرانی سرحدی محافظوں کی جانب سے پاکستانی حدود کی مسلسل خلاف ورزی اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے ہم صوبائی اور وفاقی حکومت کو ایرانی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرچکے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ایرانی حکام سے شدید احتجاج کیا جس کے بعد (آج) اتوار کو سرحدی حکام کی جانب سے فلیگ میٹنگ بلائی گئی ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران صوبہ بلوچستان میں سرحد کے قریب مسلح افراد اور ایرانی فورسز کی جھڑپ کے دوران 10 ایرانی سرحدی محافظوں کی ہلاکت کے بعد سے دونوں ممالک کی سرحد پر سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی۔دوسری جانب ایرانی عسکریت پسند گروپ جیش العدل نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…