حسین نواز کو جے آئی ٹی کے دو ارکان پر آخر اعتراض کیا ہے؟حیرت انگیزتفصیلات سامنے آگئیں

27  مئی‬‮  2017
اسلام آباد(آئی این پی)پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) کے ارکان پر وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اعتراضات 5 صفحات پر مشتمل ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ایس ای سی پی کے جے آئی ٹی میں نمائندے بلال رسول

کی سیاسی وابستگیاں ہیں ‘ بلال رسول کی اہلیہ فیس بک پر پی ٹی آئی کے حق میں پوسٹ کرتی رہیں ‘ جے آئی ٹی میں نامزدگی پر بلال رسول کی اہلیہ نے پوسٹیں ہٹا دیں۔ اسٹیٹ بنک کے نمائندے عامر عزیز مشرف دور میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے۔ عامر عزیز نے دوران تحقیقات وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع کو دھمکایاتھا ‘ ارکان کی دھمکیاں جے آئی ٹی کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پانامہ جے آئی ٹی ارکان پر وزیر اعظم کے بیٹے حسین نواز شریف کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اعتراضات 5 صفحات پر مشتمل ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول کی سیاسی وابستگیاں ہیں۔ بلال رسول کی اہلیہ فیس بک پر پی ٹی آئی کے حق میں پوسٹ کرتی رہی ہیں۔ جے آئی ٹی میں نامزدگی پر بلال رسول کی اہلیہ نے پوسٹیں ہٹا دیں۔ حسین نواز نے نمائندہ اسٹیٹ بنک عامر عزیز پر بھی اعتراضات کئے ہیں۔

اعتراض میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بنک کے نمائندے عامر عزیز مشرف دور میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے۔ عامر عزیز نے دوران تحقیقات وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع کو دھمکایاتھا ‘ ارکان کی دھمکیاں جے آئی ٹی کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہیں۔ انصاف کو مد نظر رکھتے ہوئے شفاف تحقیقات کی ہدایات جاری کی جائیں۔ ۔۔۔(رانا)



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…