ڈان لیکس رپورٹ،اداروں میں محاذ آرائی ،وزیراعظم نوازشریف نے انتباہ کردیا،اہم فیصلہ

30  اپریل‬‮  2017

لاہور(آئی این پی )وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اداروں میں محاذ آرائی نہیں ہونی چاہئے، تمام ادارے ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا

اجلاس میںجس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حمزہ شہباز اورفواد حسین فواد نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈان لیکس پر حکومت کی انکوائری رپورٹ اور پاک فوج کی جانب سے رپورٹ مسترد کیے جانے سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اجلاس میں ڈان لیکس رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرامن طریقے سے حل کرنے پر بھی غورکیا گیا۔ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم اور ان کے رفقا نے اتفاق کیا ہے کہ جو بھی فیصلہ ہو گا جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ہو گا ۔ اجلاس میں پانامہ لیکس کے فیصلے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی نہیں ہونی چاہئے، تمام ادارے ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد کی جانب سے ڈان لیکس کے حکومتی نوٹی فکیشن کو پاک فوج نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے مسترد کر دیا تھا جب کہ وزیر داخلہ نے ٹویٹر کے ذریعے اداروں کے درمیان روابط کو جمہوریت کے لئے زہر قاتل قرار دیا تھا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق رائے ونڈ اجلاس سے قبل وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں ڈان لیکس اور ملک کی سیاسی صورحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور اس ملاقات میں اہم امور بھی زیر غور آئے ۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پانامہ لیکس پر10ارب کی پیش کش کا معاملے پر غور کیا گیا کہ کس انداز میں اس مسئلے کو عدالت میں لے جایا جائے گا ۔تاہم اس اہم اجلاس کے حوالے سے کسی بھی میڈیا بریفینگ یا سرکاری حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…