پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے اور سیکرٹریٹ کی تالہ بندی کا اعلان کردیاگیا،ایوان صدر،وزیراعظم ہاؤس کو بھی بند کرنے کی دھمکی

29  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی)قبائلی اراکین پارلیمنٹ نے فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد نہ ہونے پر 20مئی کو حکومت کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا اور سیکرٹریٹ کی تالہ بندی کا اعلان کردیا،ایوان صدر،وزیراعظم ہاؤس کو بند کرنے کی بھی دھمکی دے دی گئی،احتجاج کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے 6 مئی کو اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی گئی۔

واضح کیا گیا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر فاٹا اصلاحات کو سرد خانے میں ڈال رہی ہے جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔اس امر کا اظہار ہفتہ کو قومی اسمبلی میں فاٹا کے پارلیمانی رہنما شاہ جی گل آفریدی نے دیگر قبائلی اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ فاٹا اصلاحات تشکیل پاکستان اور ہمارے ملک کی ضرورت ہیں اور چاہیے یہ تھا کہ کابینہ کی منطوری کے بعد فوری طور پر آئین اور قوانین میں ترامیم کی جاتیں،ملٹری کورٹس میں آئین کیلئے ترمیم ہوسکتی ہے تو فاٹا ریفارمز کو ترجیح کیوں نہیں دی گئی،ملٹری کورٹس کیلئے توسیع جس معاملے پر دی گئی اس کا حل فاٹا ریفارمز میں موجود ہے،حکومت نے آئینی و قانونی ترامیم کیلئے ابھی تک ہمارے ساتھ کوئی مشاورت بھی نہیں کی اس لئے ہمیں حکومتی رویے پر شک ہے فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا،حکمرانوں کو اپنی کرسی کا خطرہ ہے،عملدرآمد کیلئے فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ نے اہم اقدام کا فیصلہ کیا ہے،حکومت ہمیں بتائے کہ جب تمام شراکت داروں کا اتفاق رائے ہے کابینہ منظوری دے چکی ہے تو عملدرآمد میں کیا رکاوٹ ہے،ہم چھ مئی کو اے پی سی بلا رہے ہیں جس میں تمام پارٹیز کو شرکت کی دعوت دی جائے گی کیونکہ یہ اہم قومی مسئلہ ہے فاٹا کے بغیر تکمیل پاکستان نا ممکن ہے،

قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں فاٹا اصلاحات کے تحت آئین و قوانین میں ترامیم کو ایجنڈے میں شامل نہ کیا گیا تو 20مئی بروز ہفتہ اسلام آباد میں دھرنا ہوگا اور جب تک ہمارا حق نہیں ملتا دھرنا جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے حکومت کو فوری طور پر اقدامات کرنا ہوں گے،پاکستانی عوام کا فرض بنتا ہے کہ فاٹا کے لوگوں کا شکرگزار ہونا چاہیے کہ ہم نے ملکی دفاع کیلئے بغیر کسی غرض کے قربانی دی ہے،

اب عوام کو بھی ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لگتا یہی کہ حکومت مسئلہ کو جان بوجھ کر حل نہیں کر رہی ہے جب تک قبائل کو قومی دھارے میں شامل نہیں کرلیا جاتا اس وقت تک کسی بڑے منصوبے کے بھی کیا فوائد مل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک حکومتی اتحادی مذہبی جماعت فاٹا کو کے پی کے میں ضم نہیں ہونے دے رہی آصف زرداری نے کہا تھا کہ اسے فاٹا ریفارمز نہ کہیں اس کو فاٹا کے پی کے میں ضم کہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ جی گل آفریدی نے دھمکی دی کہ 20مئی کو اسلام آباد میں اتنا بڑا دھرنا ہوگا کہ پہلے کسی نے ایسا دھرنا نہیں دیکھا ہوگاہم ایوان صدر وزیراعظم ہاؤس،سیکرٹریٹ سمیت تمام اداروں کو بند کردیں گے جس طرح ہمیں فاٹا سے آئی ڈی پیز بنا کر باہر نکالا گیا اسی طرح اسلام آباد آئیں گے ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے روس کو ناکام بنایا۔

ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے غالب خان وزیر،ساجد حسین طوری،سینیٹر سجاد حسین اور ملک ناصر خان ہمراہ تھے۔انہوں نے قبائلی پارلیمانی رہنما کے اعلان کی تائید کی اور کہا کہ حکومت کو بغیر کسی تاخیر کے فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں شاہ جی گل آفریدی نے بتایا کہ چھ مئی کی اے پی سی کیلئے جلد رابطے شروع کردیئے جائیں گے،

تمام دینی و سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی اور حکومت کو آگاہ کر رہے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے پر فاٹا اصلاحات کی منظوری کو لے آئے،حکومت کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ فاٹا میں بدترین حالات کے باوجود اسلام آباد میں کسی نے آکر احتجاج نہیں کیا مگر اب ہم اپنے حق کیلئے ایسا کرنے پر مجبور ہیں،پاکستان جب تک ایشیئن ٹائیگر نہیں بن سکتا جب تک فاٹا کے لوگوں کو ان کا حق نہیں دیا جاتا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…