پرانے اور اہم ساتھی نے پھر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا،وزیراعظم نوازشریف کا خیر مقدم

29  اپریل‬‮  2017

شیر گڑھ (آئی این پی)عبدالرزاق نیازی میرے قریبی ساتھی رہے ہیں۔ انہوں نے اچھا تعلق نبھایا اگر یہ کچھ عرصہ کیلئے آزاد ہو گئے تھے تو کوئی بات نہیں یہ اپنے گھر واپس آئے ہیں ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے کہا ہے کہ مخالفین کو پتہ ہے کہ ہم کام کرتے رہے تو وہ 2018ء میں فارغ ہو جائیں گے‘ہم کام کررہے ہیں اور مخالفین ٹانگیں کھینچنے میں لگے ہوئے ہیں،

ماضی کی حکومتیں بجلی کا کباڑا کر کے لوڈ شیڈنگ تحفہ میں دے گئیں‘ انہیں موٹر وے اور عوامی سکیموں کا خیال کیوں نہیں آیا‘ آپ لوگوں کی خدمت کرنا میرا فرض ہے ‘پورے پاکستان میں موٹر وے اور سڑکیں بن رہی ہیں ہم سڑکیں بناتے جائیں گے اور مخالفین سڑکیں ناپتے رہیں گے‘ ہم نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی پلاننگ کی‘‘ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگا رہے ہیں‘حویلی بہادر شاہ میں بجلی کا کارخانہ اور پورٹ قاسم میں 1300 میگا واٹ بجلی کا کارخانہ مکمل ہو رہا ہے‘2018ء میں لوڈ شیڈنگ ملک سے مکمل ختم ہوجائے گی‘مخالفین ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں وہ دیکھ رہے ہیں حکومت کام کر رہی ہے‘بجلی کو سستا بھی کررہے ہیں‘ کسانوں کو بجلی کم نرخوں میں ملنی چاہیے ‘ مخالفین احتجاج کریں گے ہم آپ کی خدمت کررہے ہیں ‘ہم سڑکیں بنا رہے ہیں یہ سڑکیں ناپتے جا رہے ہیں‘عبدالرازق نیازی میرے قریبی ساتھی رہے ہیں‘پارٹی کیلئے مضبوطی کا باعث بنیں گے۔ وہ ہفتہ کو یہاں مسلم لیگ(ن) کے اوکاڑہ کے نواحی علاقے شیر گڑھ میں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر آزاد رکن پنجاب اسمبلی عبدالرزاق نیازی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان بھی کیا جبکہ وزیر اعظم نے 100 گاؤں کو گیس فراہمی کیلئے 50 کروڑ روپے کی گرانٹ اور لوکل باڈیز کیلئے بھی 50کروڑ کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم جس سے دوستی کرتے ہیں نبھاتے ہیں ‘ سب ساتھیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میری یہاں آنے کی بڑی خواہش تھی ابھی تو ابتداء ہے آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا۔ آئندہ بھی آؤں گا۔ میرا فرض ہے کہ آپ کی خدمت کروں۔ میں نے آپ کے مسائل کو نوٹ کر لیا ہے یہاں 100 گاؤں میں گیس پہنچے گی‘

جس کی لاگت 50 کروڑ ہے اس کا میں اعلان کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کام پکا کرنا چاہیے میں نے ٹھپہ اور مہر لگا دی ہے کہ 50 کروڑ یہاں پر گیس پر خرچ کروں گا۔ لوکل باڈیز کیلئے بھی50 کروڑ لے کر آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان معاملات پر پہلے بات ہو چکی تھی یہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ یہ میرا احسان نہیں آپ کا حق ہے اور میرا فرض ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ یہاں ریلوے اسٹیشن کیلئے میں وزیر ریلوے سعد رفیق سے بات کروں گا ۔ ہم ریلوے سسٹم کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ ٹرینوں کی سپیڈ کو ڈبل کر رہے ہیں جس پر ہم اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ سڑکیں اور موٹر وے بن رہی ہیں۔ لاہور سے ملتان موٹر وے بننا شروع ہو گئی ہے۔ 6 رویہ موٹر وے بن رہی ہے۔ موٹر وے ملتان سے سکھر بھی بننا شروع ہوگئی ہے۔

نواز شریف نے کہاکہ سکھر سے حیدر آ باد اس سال شروع ہو جائے گی۔ پورے ملک میں موٹر وے بن رہی ہے۔ پہلی موٹر وے ہمارے دور میں بنی یہ بھی ہمارے دور میں بن رہی ہے اور بھی ہمارے ہی دور میں بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ درمیان میں آئے ان سے آپ پوچھیں کہ آپ کو موٹر وے بنانے کا خیال کیوں نہیں آیا۔ آپ نے عوام کو اچھی سکیمیں کیوں نہیں دیں۔

وہ بجلی کا بھی کباڑا کر گئے لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دے کر گئے جس کو ہم ٹھیک کر رہے ہیں ۔ جب سے ہم آئے ہیں ہم نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی پلاننگ کی۔ سارے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔ ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگا رہے ہیں۔ حویلی بہادر شاہ میں بھی بجلی کا ایک اور کارخانہ تیار ہو رہا ہے۔ پورٹ قاسم میں 1300 میگا واٹ بجلی کا کارخانہ مکمل ہو رہا ہے ۔

تربیلا فور ‘ نیلم جہلم کے منصوبے اس سال مکمل ہو رہے ہیں۔ 2018ء میں لوڈ شیڈنگ ملک سے مکمل ختم ہوجائے گی۔ وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا کہ مخالفین ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں وہ دیکھ رہے ہیں حکومت کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم بجلی کو سستا بھی کررہے ہیں ۔ کسانوں کو بجلی کم نرخوں میں ملنی چاہیے ۔ مخالفین کو پتہ ہے کہ ہم کام کرتے رہے تو وہ 2018ء میں فارغ ہو جائیں گے۔

وہ احتجاج کریں گے ہم آپ کی خدمت کریں گے۔ ان کے نصیب میں احتجاج ہے ہمارے نصیب میں عوامی خدمت ہے۔ ہم سڑکیں بنا رہے ہیں یہ سڑکیں ناپتے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہماری سرسری ملاقات ہے۔انہوں نے کہاکہ عبدالرزاق نیازی میرے قریبی ساتھی رہے ہیں۔ انہوں نے اچھا تعلق نبھایا اگر یہ کچھ عرصہ کیلئے آزاد ہو گئے تھے تو کوئی بات نہیں یہ اپنے گھر واپس آئے ہیں ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ پارٹی کیلئے مضبوطی کا باعث بنیں گے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…