’’ملک چلانا تمہارے بس کی بات نہیں‘‘وزیراعظم نوازشریف کھل کرسامنے آگئے،بڑا اعلان

29  اپریل‬‮  2017

اوکاڑہ (این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ چھوٹی چھوٹی جلسیاں کر نے اور استعفے مانگنے والو اپنا کام کرو ٗ سیاست اور ملک چلانا تمہارے بس کی بات نہیں ٗ تم صرف کرکٹ ہی کھیلتے رہے ہو اب وہ بھی نہیں کھیلی جاتی ٗ ہم سڑکیں بناتے رہیں گے اور احتجاج والے سڑکیں ناپتے رہیں گے

ٗ2018میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا اور پھر کبھی بجلی نہیں جائیگی ٗ اوکاڑہ کے عوام کے جذبے کو دیکھ کر دل باغ باغ ہورہا ہے ٗمخالفین کی جلسی اور ہمارے جلسے میں زمین آسمان کا فرق ہے ٗ ملک ترقی کررہا ہے ٗ دہشتگردی ختم ہورہی ہے ٗ کراچی کا من واپس آرہا ہے ٗ مخالفین کے پلے احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں ہے ٗ آئندہ سال عوام کی خوشحالی کیلئے اور کام کرینگے ٗپورے پاکستان میں خوشحالی کی کرنیں پھلیں گی ٗ بچے خوشحال شہری بنیں گے ۔ ہفتہ کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے 2013والا منظر یاد آرہا ہے یہ جذبہ اور جوش 2013سے بھی زیادہ ہے ٗمجھے 2013والا جلسہ نہیں بھولا اور 2017میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے میرے پاس آپ کیلئے الفاظ نہیں ہیں ٗآپ کے جذبے کو دیکھ کر دل بہت خوش ہورہاہے اوکاڑہ کے جذبے کو دیکھ کر دل باغ باغ ہورہاہے ٗ اوکاڑہ کے لوگومانگو کیا مانگتے ہو ٗ اللہ تعالیٰ آپ کو سب کچھ دیگا ٗنواز شریف جو وعدہ کرتا ہے وہ بھولتا نہیں ہے ٗمیں آپ کو وعدہ یاد دلانے آیا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ 2013کے جلسے میں نواز شریف نے کہا تھا کہ انشاء اللہ اوکاڑہ سے موٹر وے گزریگی لاہور سے ملتان موٹر وے پر کام شروع ہوگیا ہے یہ موٹر وے بن رہی ہے ٗانشاء اللہ دیپالپور اور اوکاڑہ سے موٹر وے گزرے گی اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ میں اپنے وعدے کی توثیق کر نے آیا ہے ٗ اوکاڑہ کے وارے نیارے ہو جائینگے ٗاوکاڑہ میرا پیارا شہر ہے ٗمجھے اس شہر سے بہت پیار ہے ٗمجھے معلوم ہے اوکاڑہ والے بھی مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں ٗہم نے اوکاڑہ کیلئے سوئی گیس کے پائپ کی بنیاد رکھ دی ہے ٗ47کروڑ روپے سوئی گیس پر خرچ کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ دیپالپور چوک کے فلائی اور پر 74کروڑ روپے خرچ کیا جارہاہے ٗبیس کروڑ روپے کی لاگت سے اوکاڑہ میں سڑکیں تعمیر کی جائیگی اور سڑکوں کی مرمت بھی کی جائیگی انہوں نے کہاکہ اوکاڑہ میں 200بیڈ کے ہسپتال کو 500بیڈ کا کیا جارہاہے ٗاوکاڑہ میں انشاء اللہ ایک انڈسٹریل سٹیٹ بنائینگے ٗ اوکاڑہ نے 2013میں مسلم لیگ (ن)سے محبت کا ثبوت دیا ہے آج (ن) لیگ اوکاڑہ سے محبت کا ثبوت دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مخالفین چھوٹی چھوٹی جلسیاں کررہے ہیں ان کی جلسی اور اس جلسہ میں زمین آسمان کا فرق ہے ٗاوکاڑہ پاکستان کا دل ہے ٗیہ اس کا فیصلہ ہے اوکاڑہ پنجاب کا ہاٹ لائن ہے ٗپاکستان کے عوام کا جذبہ بتارہا ہے انشاء اللہ 2018ء بھی مسلم لیگ (ن)کا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جو احتجاج کر تے ہیں ٗ کہتے ہیں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے لوڈشیڈنگ کے موجد لوڈشیڈنگ کی بات کررہے ہیں ٗانشاء اللہ 2018ء میں لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیا جائیگا

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہورہا ہے اور ہر ماہ میں ایک نیا کار خانہ تیار ہورہاہے ٗ1300میگا واٹ کے نئے کار خانے بن رہے ہیں چند دن پہلے بھکی گیا ٗپھر ساہیوال جاؤنگا ٗ حویلی بہادر شاہ جاؤنگا ٗ قادر آباد میں ٗ بلو کی میں 1300میگا واٹ کے کارخانے لگ رہے ہیں ٗ کراچی پورٹ قاسم ٗ تربیلا فور پر کام ہورہاہے ٗنیلم جہلم پراجیکٹ سے960میگا واٹ بجلی آئیگی اور انشاء اللہ ملک بجلی آئیگی اور پھر کبھی نہیں جائیگی ۔وزیر اعظم نے کہاکہ جو پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا عذاب دیکر گئے ہیں ان سے پوچھا جائے کیوں پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا ۔نواز شریف نے کہاکہ موٹر وے ہم بنا رہے ہیں ٗ لوڈشیڈنگ ہم ختم کررہے ہیں ٗ ہماری حکومت آئی ہے ٗلاہور سے ملتان موٹر وے شروع ہوئی ہے ٗ یہ موٹر وے ملتان سے سکھر جائیگی ٗ سکھر سے حیدر آباد بننا شروع ہو جائیگی ٗحیدر آباد سے کراچی تک چند ماہ میں مکمل ہو جائیگی یہ چھ رویہ موٹر وے ہے جس پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔نواز شریف نے کہاکہ پاکستان ترقی کررہا ہے ٗ دہشتگردی ختم ہورہی ہے ٗ کراچی کا من واپس آرہا ہے ٗکسان خوشحال ہورہا ہے ٗکھاد سستی ہورہی ہے اور انشاء اللہ آئندہ اور بھی سستی ہوگی بجلی صرف آئے گی نہیں بلکہ سستی بجلی بھی عوام کو ملے گی ۔نواز شریف نے کہاکہ انشاء اللہ پاکستان ترقی کررہا ہے احتجاج کر نے والے احتجاج ہی کر تے رہ جائینگے ہم سڑکیں بناتے جائینگے یہ سڑکیں ناپتے جائینگے ان کے پلے احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں ہے ہر بات پر کہتے ہیں نواز شریف استعفیٰ دو ٗنوازر شریف تمہارے کہنے پر استعفیٰ دیگا ٗ جاؤ جا کر کرکٹ کھیلو !یہ سیاست تمہارا کام نہیں ٗ ملک چلانا تمہارا کام نہیں ہے ٗ تم صرف کرکٹ ہی کھیلتے رہو وہ کافی ہے اب وہ بھی نہیں کھیل سکتے جو کھیل لی ہے وہ کھیل لی۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ہم کرکٹ بھی کھیلے ہیں اورپاکستانی عوام کی خدمت بھی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ راؤ اجمل کی سکیموں کا اعلان دیپالپور میں جا کرو نگا راؤ اجمل نے دیپالپور میں بہت بڑے برج الٹائے ہیں اسی ماہ دیپالپور جاؤنگا ریاض الحق جج صاحب نے مجھے بلایا ٗ میاں منیر بھی اچھے کارکن ہیں آپ سب کا شکر گزار ہوں ۔وزیر اعظم نے کہاکہ جب موٹر وے بن جائیگی دیپالپور آؤنگا اور موٹر وے پر ساتھ ساتھ چلیں گے انشا ء اللہ آئندہ سال عوام کی خوشحالی کیلئے بہت کام کرینگے ٗپورے پاکستان میں خوشحالی کی کرنیں پھلیں گی ٗ بچے خوشحال شہری بنیں گے ۔نواز شریف نے کہاکہ آپ کا جذبہ دیکھ کر مخالفین جلسیاں کر نا بھی بند کر دینگے ٗ انہوں نے کہاکہ جو پیار آپ نے دیا ہے اس پر دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…