’’ہمیں یہ قبول نہیں‘‘ نواز حکومت کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا۔۔پاک فوج نے فیصلہ سنا دیا

29  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے نیوزلیکس انکوائری کمیٹی رپورٹ کی سفارشات منظور کر لیں، قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک کرنے کے الزام میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ پرنسپل انفارمیشن آفیسرراوتحسین کیخلاف1973ء کے رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی‘انگریزی اخبار کے ایڈیٹر ظفر عباس اور رپورٹرسیرل المیڈا کے

خلاف کارروائی کے لئے معاملہ اے پی این ایس کے سپرد کر دیا گیاہے، ہفتہ کووزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی رپورٹ کی سفارشات منظور کر لی ہیں وزیر اعظم نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی رپورٹ کی 18 ویں پیرے کی منظوری دی ہے جس کے مطابق انگریزی اخبار کے ایڈیٹر ظفر عباس اورصحافی سیرل المیڈا کے خلاف کارروائی کامعاملہ اے پی این ایس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ اے پی این ایس روزنامہ ڈان ‘ ظفر عباس اور سرل المیڈا کے حوالے سے انضباطی کارروائی کرے گی۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین علی کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز 1973ء کے مطابق کارروائی ہو گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے پی این ایس پرنٹ میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق وضع کرے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے عہدہ واپس لینے کی منظور ی دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جلد نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی اور اہمیت کے معاملات پر رپورٹنگ صحافتی اقدار کے مطابق ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کی طرف سے جاری حکمنامے کی کاپیاں مزید کارروائی کیلئے وزیر اعظم ہاؤس کا خط سیکرٹری اطلاعات‘سیکرٹری کیبنٹ اور سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کو بھجوا دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب پاک فوج نے ڈان لیکس سے متعلق حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق

نوٹیفکیشن نامکمل اور انکوائری بورڈ کی سفارشات کے عین مطابق نہیں اسے مسترد کرتے ہیں۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق جاری ہونے والا نوٹیفکیشن نامکمل اور انکوائری بورڈ کی سفارشات کے عین مطابق نہیں ہے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔ اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی ذمہ داری چھوٹوں پر ڈال کر قربانی کا بکرا بنایا گیا ‘اعلیٰ ادارے کے خلاف خبر ایک چھوٹا افسر نہیں دے سکتا ‘ ڈان لیکس مسلح افواج اور ملک کیخلاف سازش ہے ‘ خبر خاص پلان کے تحت لیک کی گئی‘راؤ تحسین عدالت چلا گیا تو وہاں سے بحال ہو جائے گا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ

رپورٹ ایسی ہی آئے گی۔ ممکن نہیں ہے کہ یہ طارق فاطمی کے لیول پر ایسا ہو۔خبر خاص پلان کے تحت لیک کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میمو گیٹ اور ڈان اسکینڈل میں ایک جیسے الزامات لگائے گئے۔ ڈان لیکس پر مرضی کا کمیشن بنایا گیا۔ اعلیٰ ادسارے کے خلاف خبر ایک چھوٹا افسر نہیں کر سکتا۔ ڈان لیکس کی ذمہ داری چھوٹوں پر ڈال کر قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ راؤ تحسین عدالت چلا گیا تو

وہاں سے بحال ہو جائے گا۔ڈان لیکس مسلح افواج اور ملک کیخلاف سازش ہے۔ جبکہ ڈان لیکس پر پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم رپورٹ کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں ‘ چوہدر ی نثار نے مکمل رپورٹ شائع کرنے کا وعدہ کیا تھا‘ڈان لیکس رپورٹ کو مکمل طور پر شائع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ‘ جاننا چاہتے ہیں کہ طارق فاطمی کا کیا کردار تھا ‘صرف بیان جاری کرنے سے

مسئلہ حل نہیں ہو گا ‘ قومی اسمبلی میں اس معاملے پر بات کریں گے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق نعیم الحق نے کہاکہ وزیر اعظم رپورٹ کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جاننا چاہتے ہیں کہ طارق فاطمی کا کیا کردار تھا ‘ صرف بیان جاری کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ رپورٹ کو مکمل طو رپر شائع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ چوہدر ی نثار نے مکمل رپورٹ شائع کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ قومی اسمبلی میں اس معاملے پر بات کریں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…