کلبھوشن یادیو ،پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا،بھارت میں ہلچل

26  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی ایک اور بھارتی درخواست مسترد کر دی ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن بلوچستان میں را کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا ، دونوں ملکوں میں قیدیوں تک رسائی کا معاہدہ ہے جاسوسوں تک نہیں۔  بھارتی کا نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیو بلوچستان میں را کیلئے جاسوسی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔

بدھ کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کرکے اپنے سزا یافتہ جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کیلئے اپیل کی جس پر سیکرٹری خارجہ نے صاف انکار کر دیا ۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے گوتم بمبانوالے سے کہا کہ ان کا نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیو بلوچستان میں را کیلئے جاسوسی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ اس نے دہشتگردی ، جاسوسی اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کا اعتراف کیا ۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر پر واضح کر دیا کہ دونوں ملکوں میں قیدیوں تک قونصلر رسائی کا معاہدہ ہے جاسوسوں کا نہیں ۔ بھارت نے کلبھوشن کیس میں قانونی معاونت کی پاکستانی درخواست کا مثبت جواب دیا نہ کلبھوشن نیٹ ورک کے بھارت میں موجود لوگوں تک رسائی دی ۔پاکستان کے انکار کے بعدپاکستان کے صاف انکار کے بعد بھارت میں شدیدردعمل دیکھنے میں آرہاہے، بھارتی میڈیا اور انتہاپسند رہنماؤں نے پاکستان پر سنگین الزامات عائد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ کلبھوشن کے معاملے پر اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر پر واضح کر دیا کہ دونوں ملکوں میں قیدیوں تک قونصلر رسائی کا معاہدہ ہے جاسوسوں کا نہیں ۔ بھارت نے کلبھوشن کیس میں قانونی معاونت کی پاکستانی درخواست کا مثبت جواب دیا نہ کلبھوشن نیٹ ورک کے بھارت میں موجود لوگوں تک رسائی دی ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…