کلبھوشن یادیو کو سزا،پاکستان نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیردیا

26  اپریل‬‮  2017

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دے کر دو طرفہ معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان دوطرفہ معاہدہ موجود ہے جس میں یہ واضح تحریر ہے کہ سیاسی اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر فیصلہ میرٹ پر ہوگا، کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔

بھارت کی سرکاری نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا(پی ٹی آئی)کی ایک رپورٹ کے مطابق عبدالباسط نے انٹرویو کے دوران کہا کہ قونصلر رسائی کے دوطرفہ معاہدے کے مطابق، سیاسی اور سیکیورٹی معاملات سے متعلق کیسز میں فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا۔نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کے لیے بھارت نے پاکستان سے 15 مرتبہ درخواست کی ہے۔عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے درمیان دوطرفہ معاہدہ موجود ہے جس میں یہ واضح تحریر ہے کہ سیاسی اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر فیصلہ میرٹ پر ہوگا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اس لیے اب تک ہم نے ریاست کے قانون اور بھارت سے ہونے والے دو طرفہ معاہدے کے مطابق سخت فیصلہ کیا ہے، ہم نے کسی چیز کی خلاف ورزی نہیں کی’۔عبدالباسط نے کہا کہ ‘ہم اپنے قانون اور ساتھ دو طرفہ معاہدے اور عزم کے مطابق کارروائی کررہے ہیں’۔پاکستانی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، انھوں نے بھارتی دعوں کو مسترد کیا کہ ان کے جاسوس اور حاضر سروس نیول افسر کو ایران سے اغوا کیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس 2003 سے مستقل پاکستان کے دورے کررہا تھا اور اس کے پاس ‘مبارک حسین پٹیل’ کے نام سے بھارت کا تصدیق شدہ پاسپورٹ موجود تھا۔اس سے قبل عبدالباسط نے انڈیا ٹو ڈے کو ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ‘ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ کلبھوشن یادیو جعلی نام لیکن تصدیق شدہ بھارتی پاسپورٹ کے ساتھ 2003 سے پاکستان کے دورے کررہا

تھا، یہ بات آپ کو ہمیں بتانی ہے کہ وہ درست بھارتی پاسپورٹ پر جعلی نام کے ذریعے سفر کیوں کررہا تھا’۔کلبھوشن یادیو کو اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دیئے جانے کے حوالے سے سوال پر پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ سوال قبل از وقت ہے جیسا کہ کارروائی کا عمل ابھی جاری ہے۔واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں ایک آپریشن کے دوران پاکستان میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔کلبھوشن یادیو کو رواں ماہ کے آغاز میں فوجی ٹربیونل نے ملک میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہونے اور اس حوالے سے اعتراف پر سزائے موت سنائی تھی۔کلبوشن یادیو پر بھارت کے لیے جاسوسی کرنے، پاکستان میں دہشت گردی کی معاونت کرنے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے الزامات ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…