10 ارب روپے کی پیشکش ،عمران خان کے دعوے پروزیراعظم کے ترجمان نے وضاحت کردی

25  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم محمد نوازشریف کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاناما کیس میں خاموش رہنے کیلئے 10 ارب روپے کی پیشکش سے متعلق عمران خان کے وزیراعظم پر لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں ،انہوں نے کیچڑ کی بالٹی بھرتی ہوئی ہے اور کسی بھی ماں بہن پر انڈیل دیتے ہیں ، عمران خان کے خلاف ان الزمات پر ہر ممکن قانونی کاروائی ہوگی ۔

منگل کوعمران خان کی جانب سے وزیراعظم پرلگائے گئے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کی زمین وزیراعظم کی طرف سے عطیہ کی گئی تھی اگر وزیراعظم یہ زمین نہ دیتے تو ہسپتال بھی بن پاتا۔ عمران خان کو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے ،جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے کی لت لگ گئی ہے ۔ انہوں نے کیچڑ کی بالٹی بھر کے اپنے پاس رکھی ہے کسی کی بھی ذات پر یا ماں بہن پر کیچڑ ڈالنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بغیر ثبوت کے وزیراعظم پر 10ارب روپے کی آفر کے الزامات لگائے ،انہیں شوکت خانم کی زمین پر شوچنا چاہیے تھا ، الزام تراشی کی عادت ان کی پرانی ہو چکی ہے مگر اس بار انہیں کوئی رعایت نہیں ملے گی وہ ان الزامات پر ثبوت پیش کریں ورنہ ہم ان کے خلاف ہر ممکن قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔ واضح رہے کہ پشاور کے شوکت خانم کینسر اسپتال میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ حکومت نے انہیں پاناما کیس میں خاموش رہنے کے لیے 10 ارب روپے کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ مجھے ایسی پیشکش کرسکتے ہیں تو باقی اداروں کو کتنے کی پیشکش کریں گے، اب صرف دو ماہ کی بات ہے جب تک ہم نے عوام کا دبا رکھنا ہے، جمعہ سے بھرپور شو کریں گے جس میں عوام کا تعاون ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…