نوازشریف کافیصلہ اب کون کرے گا؟شاہ محمود قریشی نے بڑا دعویٰ کردیا

22  اپریل‬‮  2017

دادو(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوازشریف تفتیش تک عہدے سے مستعفی ہوجائیں،وزیراعظم کے ہوتے کیاسرکاری ملازم تحقیقات کرسکتے ہیں؟ججوں نے کہانوازشریف صادق اور امین نہیں، تمام سیاسی جماعتیں نوازشریف سے استعفے کامطالبہ کررہی ہیں،

جے آئی ٹی میں عزیز بلوچ جیسے ملزم پیش ہوتے ہیں، نوازشریف کے مینڈیٹ پرداغ لگ گیاہے،نوازشریف کا فیصلہ عوام کی کچہری کرے گی۔ وہ ہفتہ کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دادو سندھ کادل ہے، لیاقت جتوئی کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتاہوں،سندھ میں غربت ہے لیکن سیاسی شعور بھی ہے،2روز پہلے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر تھیں،پانامہ کیس ،عوام کی طاقت پرہماری پیٹشن کوسناگیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کاسب سے طاقت ورآدمی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگا،سپریم کورٹ نے نوازشریف کوکلین چٹ نہیں دی،ججوں نے کہا نوازشریف ہمیں قائل نہیں کرپائے،کیا یہ عمران خان اورتحریک انصاف کامعمولی کارنامہ ہے؟شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 28 تاریخ کوعوامی کچہری فیصلہ کریگی نوازشریف قصوروارہیں یا نہیں، ہم عوام کی طاقت سے نوازشریف کا احتساب کریں گے، کراچی والو!30 تاریخ کو عمران خان آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں آج پینے کاصاف پانی نہیں ،ملک میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ داردونوں بھائی ہیں،مک مکاکی سیاست کرنیوالے آج بے نقاب ہورہے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…