کراچی ،ڈی آئی جی کے بیٹے کا قتل،گارڈ نے منصوبہ پہلے سے بنارکھاتھا،مقتول کی والدہ اوربہنوں کوبھی قتل کرنے کی کوشش،سنسنی خیزانکشافات

22  اپریل‬‮  2017

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈی آئی جی پشاور کے بیٹے کو قتل کرنے والے گارڈفقیرمحمد نے اپنا ابتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کرادیا ہے۔ملزم فقیرمحمدنے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ عمیر شہاب کو قتل کرنے کے بعد مقتول کی والدہ اور بہنوں نے کمروں کی جانب بھی گیا مگر دروازہ بند ہونے کے باعث انہیں قتل نہیں کرسکا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات بھی سامنے آئے ہیں ۔ملزم پولیس اہلکار فقیر محمد نے قتل کے لئے رسی اور دستانے پہلے سے خرید رکھے تھے قاتل نے ساتھی ملازم کے سونے بعد واردات انجام دی۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب فقیر محمد کی آخری ڈیوٹی تھی صبح اسے کشمور کے لئے روانہ ہونا تھا ۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے عمر شہاب کو اندرونی کمرے میں قتل کیا واردات کے بعد بنگلے کی بالائی منزل پر واقع ڈی آئی جی کی اہلیہ کے کمرے میں داخل ہوا اور ان پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ مجھے 2 لاکھ روپے دو جس پر اہلیہ نے کہا کہ مجھے چھوڑو گے تو دو گی گھر میں تو اتنے پیسے نہیں بعد ازاں وہ بیہوش ہوگئی جب ہوش میں آیا تو ان کے گلے میں بھی رسی موجود تھی اور منہ سے خون نکل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ڈی آئی جی کی بیٹیوں کے کمرے کا دروازہ بھی پیٹا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…