مشال خان کا قتل،آل پارٹیز کانفرنس نے بڑا قدم اُٹھالیا

22  اپریل‬‮  2017

مردان(آئی این پی )متحدہ دینی محاذکے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے تمام جماعتوں کی نمائندوں پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔کانفرنس کے صدر ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا ہے کہ توہین رسالت کے قانون میں ترمیم برداشت نہیں کریں گے

اور ناموس رسالت کے لئے اپنی جانیں نچھاور کریں گے۔مشال قتل کیس میں گرفتار افراد کو فورارہا کیا جائے۔ اے پی سی جامع مسجد باغ میں متحدہ دینی محاذ کے ضلعی صدر مولاناڈاکٹر عطاالرحمان کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کیا گیاہے کہ خصوصی کمیٹی اپنے طور پر دستیاب مواد کی روشنی میں تحقیقات کریں گی۔ا علامیہ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے نوٹیفیکشن اور انتظامیہ کو عدالتی تحقیقات کا حصہ بنایا جائے اور ذمہ دار افراد کو قرار واقعی سزادیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکولرطبقہ کو توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کی اجاز ت نہیں دی جائے گی۔ اور انہیں اس واقعہ کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سپریم کورٹ کے ازخودنوٹس خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ جے آئی ٹی سائنسی بنیادوں پر اس واقعہ کی نہ صرف تحقیقات کریں بلکہ تحقیقات کی نتائج سے پوری قوم کوآگاہ بھی کیا جائے۔اور تحقیقات کے مکمل ہونے تک کسی کو شہید یا مجرم کہنے سے اجتناب کیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کانفرنس انسانی لاش کی بے حرمتی کو غیر انسانی اور غیر شرعی عمل سمجھتی ہے۔ کانفرنس نے واقعہ کے ذمہ دار پولیس کو قراردیتے ہوئے کہا کہ وقوعہ کے وقت پولیس یونیورسٹی میں موجود تھے اور ان کی موجودگی میں یہ تمام تر واقعات سامنے آئے ہیں اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ پولیس ایک فریق بن چکی ہے اور ان سے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی توقع نہیں کی جاسکتی۔کانفرنس نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں گرفتار بے گناہ افراد کو فی الفور رہاکیا جائے۔

کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی ، پاکستان مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے پاکستان ، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ، مرکزی تنظیم تاجران، ڈسٹرکٹ بار مردان، صحافیوں اور اتحادالعلما کے ضلعی ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تحقیقات کے لئے خصوصی کمیٹی قائم جس کی نگرانی جماعت اسلامی کے

ڈاکٹر عطاالرحمان ، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا امانت شاہ اور عالمی مجلس ختم نبوت کے قاری اکرام الحق کریں گے۔ کمیٹی میں عوامی نیشنل پارٹی کے لطیف الرحمان ، عباس ثانی ، پاکستان تحریک انصاف کے ایاز صافی ، شاہد باچہ ، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا سلیم حلیمی، عارف رسول ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی کے عطاالرحمان ایڈوکیٹ، سعیدا ختر ایڈوکیٹ، جمعیت علمائے پاکستان محمد فیاض خان ،

قاری عبدالوکیل قادری، پاکستان مسلم لیگ کے عنایت شاہ باچہ، ختم نبوت کے مفتی اسد اللہ اور مولانا ندیم پاکستان پیپلز پارٹی کے اکرام اللہ شاہد، ایس ایم الیاس ایڈوکیٹ ، تنظیم تاجران کے احسان اللہ باچہ اور ظاہر شاہ شامل ہوں گے۔ کمیٹی 7دن میں اپنا رپورٹ منظر عام پر لائے گی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ تحفظ ناموس رسالت کے لئے 28اپریل کو تمام پارٹیوں پر مشتمل حب رسول ریلی? نکالی جائے گی۔

کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجا ع الملک ، مولانا امانت شاہ ، قیصر الدین، تاج الامین جبل ، مولاناسلیم حلیمی، جماعت اسلامی کے مولانا ڈاکٹر عطاالرحمان ، عماد اکبر حسان ، عطاالرحمان ایڈوکیٹ، فضل ربانی ایڈوکیٹ، سعید اختر ایڈوکیٹ، غلام رسول ، ابراہیم بلند، عوامی نیشنل پارٹی کے عباس ثانی، ظاہر علی ، پاکستان مسلم لیگ کے عنایت باچہ ، پاکستان تحریک انصاف کے ایاز صافی،

جمعیت علمائے پاکستان کے حاجی محمد فیاض، عبدالوکیل قادری، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے قاری اکرام الحق، مفتی اسداللہ ، مولانا ندیم ، پاکستان پیپلز پارٹی کے اکرام اللہ شاہد، مردان بار کے صدر اسلام رودگ، اسلامک لائرزمومنٹ کے اجمل عباسی ایڈوکیٹ، مسلم شاہ آریانی ایڈوکیٹ، صحافیوں مسرت خان عاصی، بشیر خان عادل ، تنظیم تاجران کے احسان اللہ باچہ اور ظاہر شاہ موجود تھے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…