وزیر اعظم ہائوس میں شاہد آفریدی کو عمران خان کے مقابلے میں کھڑا کرنے کا منصوبہ کس نے بنایا؟

14  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اس وقت چھوٹی چھوٹی چالاکیاںشروع کر دی ہیں، یہ چالاکیاں دو دو ٹکے کی ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ہمارے پی ایس ایل میں جو مختلف فرنچائزز ہیں 5۔ اس کے حوالے سے وزیر اعظم ہائوس میں ایک پلاننگ ہوئی ، وزیر اعظم کی ایک قریبی ترین شخصیت اس پلاننگ میں شامل ہیں، اس

پلاننگ میں یہ کام کیا گیا کہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے شاہد خان آفریدی جو بہت بڑے کھلاڑی ہیں ان کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے سامنے کھڑا کر دیا، اور انہیں ان سے گالیاں پڑوائی ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اس بہت بڑے کھلاڑی (شاہد آفریدی) کو نہیں پتہ تھا کہ در پردہ کیا پلان چل رہا ہے۔ اس پلاننگ میں آکر شاہد آفریدی نے ایک دو بار اپنے سینئرز کے بارے میں ایسی باتیں کر دی تھیں جس پر جاوید میانداد وغیرہ نے کہا تھا کہ ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ جب شاہد آفریدی کو سازش کا علم ہوا تو انہوں نے اپنے آپ کو فوراََ اس فرنچائز (پشاور زلمی ) سے الگ کیااور جا کر دوسری فرنچائز میں شمولیت اختیار کر لی۔ پلاننگ تھی کہ سینئرز کے سامنے جونیئرز کو لا کر کھڑا کر دیا جائے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ریاست کس نہج پر کھڑی ہے اور ملک کہاں کھڑا ہے لیکن حکمران ایسی چھوٹی چھوٹی سازشیں کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…