’’بس یہ بندہ ہمیں مل جائے تو پوری دنیا میں ہمارا ڈنکا بجے گا ‘‘

9  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل راحیل شریف کی بطور سربراہ اسلامی عسکری اتحاد تعیناتی امت مسلمہ بلکہ عالمی دنیا کیلئے راحت اور امن کا پیغام لائے گی، اسلامی عسکری اتحاد کا مقصد دہشتگردی سے مسلم ممالک کو پاک کرنا ہے ، امام کعبہ کی نجی نیوز ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم نے پاکستانی نجی ٹی وی چینل

سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی عسکری اتحاد ایک یا دو ممالک پر مشتمل نہیں بلکہ یہ 38ممالک پر مشتمل اتحاد ہے جس کا مقصد ایک یا دو ممالک میں امن قائم کرنا نہیں بلکہ یہ اتحاد اپنے رکن ممالک میں موجود دہشتگردی کے خلاف کارروائی کیلئے بنایا گیا ہے۔امام کعبہ کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اسلامی اتحاد میں شامل پاکستان اور سعودی عرب دو ایسے ممالک ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ دہشتگردی کا سامنا کیا ہے اور ایسی صورتحال میں جنرل راحیل شریف کا کردار نہایت اہم ہو گا کیونکہ پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ان کے تجربات اسلامی عسکری اتحاد کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگےاور امت مسلمہ میں انشااللہ امن قائم ہو گا۔شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی اسلامی عسکری اتحاد میں بطور سربراہ تعیناتی قابل مبارک بات ہے اور اس بات سے بھی سب واقف ہیں کہ پاکستان قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہر آرمی آفیسر اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کسی جگہ کام کر سکتا ہےاور جنرل راحیل شریف پہلی مثال نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی پاکستانی آرمی آفیسر مختلف جگہوں پر اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیںاور جنرل راحیل شریف کا اس منصب کیلئے منتخب ہونا پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے اس منصب پر تعیناتی سے وہ پاکستانی قوم کی بھی مزید

خدمت کرنے کے قابل ہونگےاور یہ مبارکباد کی بات ہے اور میں اس سلسلے میں پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سب جانتے ہیں کہ اسلامی ممالک کا رقبہ چھوٹا نہیں بلکہ اسلامی ممالک بـڑے رقبے پر محیط ہیںاور عالمی امن کیلئے اسلامی ممالک کا کلیدی کردار ہے اور جیسے جیسے اسلامی ممالک میں امن قائم ہوتا جائے گا اس کے اثرات عالمی امن پر بھی مـثبت پڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…