’’نہ روس ، نہ ایران ، نہ ترکی ‘‘ سی پیک منصوبے میں کس اہم ملک نے شمولیت کی درخواست دیدی ؟ دشمن جل کر کوئلہ 

29  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)یورپی ملک رو مانیہ نے پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)منصوبے میں شمولیت کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے  کہ پاکستان اور رومانیہ دونوں کا100ملین ڈالر سے زائد تجارت  کا حجم ہے،سی پیک میں شمولیت اختیار کر نے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔اسلام آباد میں اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے رومانیہ کے سفیر نکولے گویا نے کہا ک
ہ ہم سوچ رہے ہیں کہ رومانیہ کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں کس طرح شامل کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یورپی یونین میں شامل ممالک میں رومانیہ تیزی کے ساتھ معاشی ترقی کرنے والا ملک ہے ۔پاکستان اور رومانیہ کے باہمی تعلق پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ سیاسی ،معاشی ،ثقافتی اور سائنسی شعبوں میں مضبوط باہمی تعلق ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 100ملین ڈالر سے زائد مالیت کے تجارتی تعلقات ہیں ۔وزیراعظم کے دورہ رومانیہ پر روشنی ڈالتے ہوئے رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان وفود کی سطح پر باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات ہوئی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت ،معاشی تعلقات اور دفاعی معاہدے کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…