راحیل شریف نے اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی کی تو۔۔۔!اہم وفاقی وزیر نے سنگین پیش گوئی کردی 

25  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی ) ریاستوں اور سرحدی امور( سیفران) کے وفاقی وزیرلیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ بنے تو متنازع بن جائیں گے اور اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی راحیل شریف

کی ساکھ خراب کر سکتی ہے کیونکہ کچھ اسلامی ممالک اسلامی اتحادی افواج کے مخالف ہیں ۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا لیکن ان کا کوئی بیان نہیں آیا ، کسی بھی سرکاری ملازم کو بیرون ملک نوکری لینے کیلئے این او سی لینا پڑتا ہے ، راحیل شریف اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ بنے تو متنازع بن جائیں گے ۔ عبدالقادربلوچ نے کہا کہ کچھ اسلامی ممالک اسلامی اتحادی افواج کے مخالف ہیں اور وہ اس اتحاد کو سہی نہیں سمجھتے اس لئے ہماری آرمی چیف کا ایسے اتحاد کو جوائن کرنے کے اتحاد کے مخالف ممالک کی دل آزاری ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف سمجھدار آدمی ہیں امید ہے وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے ۔ راحیل شریف اس عہدے کے مستحق بھی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو سعودی عرب میں پروٹوکول دیا جانا کوئی بڑی بات نہیں تھی ، سعودی عرب والے اس سے پہلے اور حکام کو بھی پروٹوکول دیتے رہے ہیں جبکہ جنرل راحیل شریف نے اس سلسلے میں اہم کردارادا کیا اور اس پروٹوکول کے حقدار تھے ،یہ کوئی بڑی بات نہیں وہ سعودی فورسز کو مشورے دیتے رہیں اور اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں لیا جانا چاہیے کہ یہ مشورے ایران یا کسی اور کے خلاف تھے ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…